جموں//
جموںکشمیر کے ضلع راجوری میں مفرور جنگجوؤں کو تلاش کرنے کی خاطر سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز راجوری کے جنگلی علاقے سجان میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران جنگجو فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مفرور جنگجوؤں کو تلاش کرنے کی خاطر راجوری ضلع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں کے امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر ضلع بھر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق منگل کے روز سی سی ٹی وی فوٹیج میں راجوری قصبے میں بیگ لئے دو مشتبہ افراد کو دیکھا گیا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ملی ٹینٹ ہو سکتے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ راجوری ضلع کے سبھی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے ناکوں کا جال بچھایا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
بتادیں کہ۱۱؍اگست کو راجوری کے درہال علاقے میں دو فدائین نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی اور دو ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
امسال مئی کے مہینے میں راجوری کے لام سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔