سرینگر//
ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بی پی‘ ڈاکٹر سوجوئے لال تھاوسین نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر تھاوسین اور لیفٹیننٹ گورنر نے ۱۶؍ اگست کو چندن واڑی کے قریب بس حادثے میں زخمی ہوئے آئی ٹی بی پی اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی علاج او رطبی اِمداد پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا گیا کہ شدید زخمیوں کو جدید علاج کیلئے ایمز کے ٹراما سینٹر میں ہوائی جہاز سے لے جایا جائے گا۔
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے منگلوار کو آرمی ہسپتال سری نگر کا دورہ کیا تھا تاکہ دِلدوز المناک سڑک حادثے میں زخمی ہوئے آئی ٹی بی پی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی جاسکے۔
اس دوران سابق ممبر پارلیمنٹ طالب حسین نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
سابق رُکن پارلیمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموںوکشمیر کی ترقی سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا ۔اُنہوں نے موجودہ ایل جی کی زیر قیادت جموں وکشمیر اِنتظامیہ میں تیز رفتار ی سے کئے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔
اِس موقعہ پر سابق ممبر پارلیمنٹ نے اَپنی سفر نامے کی کتاب ’’ آثارِ قدم‘‘ پیش کی جس میں جموںوکشمیر میں ہم آہنگی اور بھارئی چارے کی قدیم اقدار کو بیا ن کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی روایتی اقدار اور ثقافت کو فروغ دینے میں سابق رُکن پارلیمنٹ کے کام کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ امیر ثقافت کو فروغ دینے اور جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔