جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر جنگجوؤں کے ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-15
in اہم ترین
A A
پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر جنگجوؤں کے ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا

Srinagar: A policeman was injured in a militant attack in Jamalata Nawa kadal area of central Kashmir in Srinagar on Sunday, November 14, 2021. (Photo: Nisar Malik /IANS)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
جموں وکشمیر کی راجدھانی سرینگر کے راجوری کدل علاقے میں اتوار کی شام کو مستعد پولیس اہلکاروں نے یوم آزادی سے قبل ایک بڑے ملی ٹینٹ حملے کو ناکام بنایا ۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام راجوری کدل کے غنی میموریل اسٹیڈیم کے نزدیک پہلے سے تعینات پولیس پارٹی نے دو افراد کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا جس کے بعد انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم جنگجووں نے پولیس پارٹی پر گولیاں چلائیں ۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ممکنہ طورپر دونوں ملی ٹینٹ زخمی ہوئے ہیں اور وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سو میٹر والے علاقے تک خون کے نشانات موجود پائے گئے جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ پولیس ٹیم کی جوابی کارروائی میں دونوں ملی ٹینٹ زخمی ہوئے ہونگے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں پولیس کانسٹیبل سرفراز احمد ساکن رام بن زخمی ہوا ، اگر چہ اُس کو فوجی ہسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا تاہم پیر کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
ذرائع نے بتایا کہ جائے وقو ع سے پولیس نے ایک سکوٹی ، اے کے ۷۴ رائفل، دو گرینیڈ، کپڑے ، ہیلمٹ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے کے ۷۴؍رائفل بھارت بھر میں کئی پر بھی دستیاب نہیں ہے اور مذکورہ رائفل سے چند سیکنڈوں کے اندرا ندر کئی راونڈ فائر کئے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس کو معلو ہوا کہ برآمد شدہ سکوٹی کو چند روز قبل ہی سرگرم ٹی آر ایف جنگجو مومن گلزار ساکن عید گاہ سری نے خرید لیا تھا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق۲۷ جولائی کو عمر مختیار نقیب ولد بشیر احمد ساکن نٹی پورہ نے مومن گلزار نامی جنگجو کو سکوٹی فراہم کی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ عمر مختیار نقیب کو پولیس نے حراست میں لے کر اُس سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حملے کی نگرانی ٹی آر ایف کمانڈر مومن اور باسط ساکن کولگام کر رہے تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گنجان آبادی ہونے کی باعث جنگجو رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔
پولیس نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ چونکہ دونوں جنگجو زخمی ہوئے ہیں لہذا انہیں کسی قسم کی مدد فراہم نہ کی جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی نے ان کی مدد کی تو اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید براں، عوام خاص طور پر ہسپتالوں، نجی کلینکوں، ڈاکٹرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ چونکہ جنگجو زخمی ہیں لہذا اگر کوئی بھی نامعلوم شخص اُن کے پاس علاج کی خاطر آتا ہے تو اس بارے میں نزدیکی پولیس تھانے کو مطلع کریں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہے اور ہمارے پاس کچھ لیڈ ملی ہے جس پر کام ہو رہا ہے اور بہت جلد یاتو دونوں جنگجووں کو گرفتا رکیا جائے گا یا پھر اُنہیں تصادم کے دوران مار گرایا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کے روز بھی سیکورٹی فورسز نے غنی میموریل اور اس کے ملحقہ علاقوں کی تلاشی لی جبکہ مفرور ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کی خاطر کھوجی کتوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی ملی ٹینٹوں کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے جبکہ آس پاس نجی کلینکوں کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لانے کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگجوئیت پر آخری وار شروع:ایل جی

Next Post

’ہر گھر ترنگا‘:ترنگا کے ساتھ ۵کروڑ سیلفیز ویب سائٹ پر اپ لوڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
’ہر گھر ترنگا‘:ترنگا کے ساتھ ۵کروڑ سیلفیز ویب سائٹ پر اپ لوڈ

’ہر گھر ترنگا‘:ترنگا کے ساتھ ۵کروڑ سیلفیز ویب سائٹ پر اپ لوڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.