اتوار, نومبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این ایچ ایم کے ملازمین کے لیے ۵ فیصد سالانہ  اضافے کی منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں؍ ۷ نومبر

             جموں و کشمیر حکومت نے قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت یونین ٹریٹری میں کام کرنے والے اہل معاہداتی ملازمین کی تنخواہوں میں مالی سال ۲۰۲۶-۲۷ کے لیے ۵ فیصد سالانہ اضافے کو منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کو صحت شعبے سے وابستہ ملازمین کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

            وزیر صحت سکینہ ایتو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جموں و کشمیر میں صحت خدمات کو مضبوط بنانے میں این ایچ ایم ملازمین کی محنت اور خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت شعبے سے وابستہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں ایک مضبوط اور جامع نظام صحت کی تشکیل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ

’نیشنل کانفرنس میں کوئی خلفشار نہیں ‘

جے کے بینک بھرتی: عمر کی حد ۳۰ سال مقرر کرنے پر عوامی حلقوں میں تشویش

            این ایچ ایم کے مشن ڈائریکٹر اطہر عامر خان کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق اس اضافے کا فائدہ ریاستی، صوبائی، ضلعی اور بلاک سطح پر کام کرنے والے معاہداتی ملازمین کو حاصل ہوگا۔ اس میں قومی شہری صحت مشن (این یو ایچ ایم) اور مختلف امراض پر قابو پانے کے پروگراموں کے تحت تعینات ملازمین بھی شامل ہیں۔ تاہم اس کے لیے ملازمین کی کارکردگی تسلی بخش ہونا اور این ایچ ایم کے مقررہ رہنما خطوط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

            حکم نامے کے مطابق وہ ملازمین جنہوں نے ۳۱ مارچ ۲۰۲۶ تک ایک سال کی سروس مکمل کرلی ہے، انہیں یکم اپریل ۲۰۲۶ سے اس اضافے کا فائدہ ملے گا۔ اسی طرح یکم اپریل سے ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶ کے درمیان ایک سال کی سروس مکمل کرنے والے ملازمین کو یکم اکتوبر ۲۰۲۶ سے یہ فائدہ حاصل ہوگا، جبکہ ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶ کے بعد ایک سال کی سروس مکمل کرنے والے ملازمین کو یکم اپریل ۲۰۲۷ سے سالانہ اضافہ دیا جائے گا۔

            حکم نامے میں متعلقہ ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران اور کنٹرولنگ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ اضافے کی منظوری دینے سے قبل ملازمین کی مقررہ مدت کی سروس اور کارکردگی کی تصدیق یقینی بنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ کے نیوما ایئر بیس پر  بھارتی فضائیہ کے آئی ایل ۷۶ طیارے کی تاریخی لینڈنگ

Next Post

بانڈی پورہ میں ۶ کلو سے زائد  چرس نما مادہ ضبط، ۴ افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس میں کوئی خلفشار نہیں ‘

2026-11-08
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد قرضہ کی وصولی میں آسانی ہو ئی ہے :ایم ڈی جے کے بینک
اہم ترین

جے کے بینک بھرتی: عمر کی حد ۳۰ سال مقرر کرنے پر عوامی حلقوں میں تشویش

2026-11-08
بانہال میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا پرائیویٹ ممبر بل منظور
اہم ترین

 نجی یونیورسٹیوں کے قیام کے لیے قواعد و ضوابط مرتب

2026-11-08
’وہ تمہیں بھی مار ڈالیں گے‘:اندرا کے قتل کے بعد سونیا نے راجیو سے وزارت عظمیٰ قبول نہ کرنے کی التجا کی تھی
اہم ترین

’وہ تمہیں بھی مار ڈالیں گے‘:اندرا کے قتل کے بعد سونیا نے راجیو سے وزارت عظمیٰ قبول نہ کرنے کی التجا کی تھی

2026-11-08
ایل جی سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر کا ریلوے کے وزیر کا شکریہ
اہم ترین

ایل جی سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر کی عوام کو دیوالی کی مبارکباد

2026-11-08
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
اہم ترین

بانڈی پورہ میں ۶ کلو سے زائد  چرس نما مادہ ضبط، ۴ افراد گرفتار

2026-11-08
اہم ترین

لداخ کے نیوما ایئر بیس پر  بھارتی فضائیہ کے آئی ایل ۷۶ طیارے کی تاریخی لینڈنگ

2026-11-08
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز
اہم ترین

منفی ۰ء۹ڈھؤگری سینٹی گریڈ: شوپیاں میں سرد ترین رات

2026-11-08
Next Post
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا

بانڈی پورہ میں ۶ کلو سے زائد  چرس نما مادہ ضبط، ۴ افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.