سرینگر؍۷ نومبر
وادی کشمیر میں شوپیاں میں جاری سیزن کی سب سے سرد رات منفی۰ء۹ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، جب کہ وادی بھر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے ارد گرد منڈلاتا رہا۔
لداخ کے لیہہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، پلوامہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد پہلگام میں۰ء۰ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں۰ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۰ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں بھی۲ء۰ ڈگری سیلسیس رہا۔ کپواڑہ میں۱ء۵ڈگری سینٹی گریڈ اور گلمرگ میں۱ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر ہوائی اڈے پر۰ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سونمرگ میں۰ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بڈگام اور کونیبل پامپور میں۱ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بارہمولہ میں۳ء۷ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کولگام میں۳ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وہیں جموں ڈویڑن میں، جموں ہوائی اڈے کا کم از کم درجہ حرارت۱۵ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد کٹھوعہ میں۱۵ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔ جموں شہر اور کٹرا دونوں میں۱۴ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بھدرواہ میں۴ء۸ ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں۶ء۷‘ راجوری میں۷ء۲ اور کشتواڑ میں۸ء۸ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
دریں اثنا، لداخ میں صفر سے نیچے کا درجہ حرارت برقرار رہا، لیہہ میں منفی۴ء۲ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جو جموں و کشمیر اور لداخ میں سب سے کم ہے۔ کرگل میں منفی۱ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ نوبرا ویلی میں درجہ حرارت منفی۰ء۹ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
۔۔۔۔۔








