جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنگجوئیت پر آخری وار شروع:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-15
in اہم ترین
A A
منوج سنہا کی’امیدوں اور خوابوں کی نئی صبح‘ کی تعریف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پتھر بازی، ہڑتالوں اور تعلیمی اداروں کے بند ہونے کو قصہ ماضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری میں تین دہائیوں کے ہنگامہ خیز حالات کے بعد جمہوریت پھل پھول رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر سے ملی ٹنسی کے نیٹ ورک کی بیخ کنی کے لئے آخری حملہ شروع کیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔
سنہا نے کہا’’ہمارے سیکورٹی فورسز ہمسایہ ملک کی جموں و کشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی تمام کوششوں سے پیشہ ورانہ طریقے سے نمٹ رہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہمارے سیکورٹی فورسز یونین ٹریٹری میں امن قائم کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کشمیر میں پتھر بازی‘ ہڑتال اور تعلیمی اداروں کا بند ہونا اب قصہ ماضی بن کے رہ گیا ہے یہاں سال کے۳۶۵دنوں میں سے۱۰۰دن ہڑتال رہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان ہڑتالوں سے یہاں کی تجارت، تعلیم اور دوسرے شعبے متاثر ہوجاتے تھے ۔
سنہا کا کہنا تھا کہ اب یہاں بازار شام دیر گئے تک کھلے رہتے ہیں اور سڑکوں پر بھی رات دیر گئے تک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری رہتی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اب یہاں لوگوں میں کسی قسم کا کوئی خوف و ڈر نہیں ہے اور عام لوگوں راحت کی سانس لے رہے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں اور منفی پروپگنڈے کا سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کی طرف سے بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنسی کے نیٹ ورک کی بیخ کنی کے لئے آخری حملہ شروع کیا ہے ۔
’ہر گھر ترنگا ‘مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ ترنگا لہرانے کی مہم میں جوش و جذبے کا مظاہرہ کرنے کے لحاظ سے جموں و کشمیر ملک میں سر فہرست رہا۔انہوں نے کہا’’نوجوان اس مہم میں صف اول میں رہے اور ان میں کافی جوش و جذبہ دیکھا گیا‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا’’جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ پچیس سال بعد یونین ٹریٹری کو کہاں دیکھنا چاہتے ہیں‘‘۔
سنہا نے کہا کہ نوجوانوں پر جموں و کشمیر کے مستقبل کو تشکیل دینے کی سب سے زیادہ اور بڑی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا’’نوجوانوں کے بڑے خواب ہیں اور وہ اس راستے پر گامزن ہیں جہاں ان کے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتے ہیں‘‘۔
انتظامیہ کی طرف سے شروع کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لئے امن بے حد ضروری ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری انتظامیہ جموں وکشمیر کو ترقی کے محاظ پر نئی بلندیوں تک لے جانے اور اس کی شان رفتہ کو بحال کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ملک کا تاج ہے اور رہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سخت سیکورٹی بندوبست میںیوم آزاد کی تقریبات کا انعقاد

Next Post

پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر جنگجوؤں کے ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر جنگجوؤں کے ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا

پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر جنگجوؤں کے ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.