جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سخت سیکورٹی بندوبست میںیوم آزاد کی تقریبات کا انعقاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-15
in اہم ترین
A A
زونی مر میں جنگجوؤں کے ساتھ مختصر تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک

SRINAGAR, MAR 22 (UNI):- Security forces cordoned off the area after militants attack on policeman in Boulachipora area of Srinagar on Tuesday. UNI PHOTO-67U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر//
وادی کشمیر میں پیر کے روز ملک کی ۷۶ویں یوم آزادی کی تقریبات سخت سیکورٹی بندوبست اور برستی بارش کے بیچ منائی گئیں۔
وادی میں سب سے بڑی تقریب دارلحکومت سرینگر میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی۔
یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد اور جنگجوؤں کی طرف سے ممکنہ حملوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے پیر کو وادی بھر میں سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر تھے ۔
سرینگر میں یوم آزادی کی تقریب کو پرامن طریقے سے انجام دینے کیلئے حساس علاقوں میں فقیدالمثال سیکورٹی بندوبست کیا گیا تھا۔
سرینگر میں حساس مقامات پر ناکے بٹھائے گئے تھے جو آنے جانے والے مشکوک افراد کی تلاشی اور ضروری پوچھ گچھ کرتے تھے ۔
اسٹیڈیم کی طرف آنے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا تھا اور سری نگر کے حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور جگہ جگہ پر ناکے بٹھائے گئے تھے جن پر تعینات سیکورٹی اہلکار ہر آنے جانے والوں کی تلاشی اور ضروری پوچھ گچھ کرتے تھے ۔
سیول لائنز علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے سینئر افسروں کو بھی گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا اور بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار جنہوں نے پیر کی صبح سرینگر کے کچھ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ بعض مقامات پر شناختی کارڈ دکھانے کے بعد ہی لوگوں کو آگے بڑھنے کی اجازت دی جاتی تھی۔
وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات میں بھی یوم آزادی کی تقاریب کے احسن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور صدر مقامات میں داخل ہونے والے پوائنٹس پر ناکے لگائے گئے تھے ۔
علاوہ ازیں وادی کے جملہ تعلیمی اداروں میں بھی یوم آزادی کے موقعے پر پرچم کشائی کی گئی۔
تاہم امسال بھی یوم آزادی کے موقع پر سری نگر اور دیگر ضلع صدر مقامات میں بازار بند رہے جبکہ سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی جزوی نقل وحمل جاری رہی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی سی آر اور گوپال پورہ گرینیڈ دھماکوں میں پولیس اہلکار اور شہری زخمی

Next Post

جنگجوئیت پر آخری وار شروع:ایل جی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
منوج سنہا کی’امیدوں اور خوابوں کی نئی صبح‘ کی تعریف

جنگجوئیت پر آخری وار شروع:ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.