سرینگر// (ویب ڈیسک)
’ہر گھر ترنگا‘ مہم کی ویب سائٹ پر اب تک ہندوستانی پرچم کے ساتھ پانچ کروڑ سے زیادہ سیلفیز اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔ وزارت ثقافت نے پیر کو کہا اور اسے’حیرت انگیز کامیابی‘ قرار دیا۔
وزارت ثقافت ایک بیان میں کہا کہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اگلے ۲۵ سالوں کے روڈ میپ … ’امرت کال‘ کے اشتراک کے ساتھ حکومت کی طرف سے۷۶ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ پر عظیم الشان تقریبات منعقد کی گئیں۔
وزیر اعظم نے ۲۲ جولائی کو گھروں پر قومی پرچم لہرا کر یا آویزاں کر کے’ہر گھر ترنگا‘ تحریک میں شامل ہونے کی کال دی تھی۔
’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی نوڈل ایجنسی، ثقافت کی وزارت نے بھی لوگوں سے مہم کی ویب سائٹ پر ترنگا کے ساتھ سیلفیز یا تصاویر اپ لوڈ کرنے کی اپیل کی تھی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا’ایک شاندار کامیابی میں،’ہر گھر ترنگا‘ ویب سائٹ پر پانچ کروڑ سے زیادہ ’ترنگا‘ سیلفیز اپ لوڈ کی گئی ہیں۔
ثقافت کی وزارت ، بیان میں کہا گیا ہے’’جیسے ہی ہندوستان اپنی آزادی کے ۷۶ ویں سال کا آغاز کر رہا ہے، ۱۵؍ اگست ۲۰۲۲ تک۷۵ ہفتوں کے الٹی گنتی کو سمیٹنا حکومت کا ’ہر گھر ترنگا‘ اقدام تھا جسے’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے لیے نوڈل منسٹری کے ذریعے چلایا گیا تھا ‘‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ کروڑ ’ترنگا‘ سیلفیز کا حصول آج سہ پہر ۴بجے کے قریب حاصل کیا گیا ہے، ہندوستان اور دنیا بھر میں ہندوستان کی تاریخ کے اس خاص لمحے کو منانے والے ہر فرد کی شرکت کا شکریہ۔