٭وزیر اعظم یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے صبح۱۸:۷بجے لاہوری گیٹ پہنچے ۔
٭وزیراعظم نے ترنگا پرنٹ والی سفید رنگ کی پگڑی پہن رکھی تھی۔نے روایتی سفید کرتہ اور پائجامہ کے ساتھ نیلے رنگ(اشوک چکر کا رنگ) کی نہرو جیکٹ پہن رکھی تھی۔
٭ پہلی بار لال قلعہ پر ہندوستان میں بنی (دیسی) ۲۱توپوں کی سلامی دی گئی۔
٭اس سال یوم آزادی کے موقع پر ملک اور بیرون ملک سے سات سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
٭چھہترویں یوم آزادی کے موقع پر ٹوکیو پیرا اولمپک کے کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
٭اس سال یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کا نظارہ مختلف تھا۔ اس باریہاں پرملک بھر کے آزادی پسندوں کی تصویریں لال قلعہ کے احاطے میں لگائی گئیں۔
٭یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ لال قلعہ کے ارد گرد۱۰ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے ۔
٭اپنے خطاب میںوزیر اعظم نے ملک میں جلد ہی ۵جی خدمات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’ہم اب۵جی دور کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، ہم قدم ملانے والے ہیں‘‘۔