منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مارے جانے والے دونوں جنگجو غیر ملکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-11
in اہم ترین
A A
غیر ملکی فدائین اور فوج میںچار گھنٹے تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا:ایس ایس پی راجوری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

جموں//
ایس ایس پی ‘راجوری محمد اسلم نے جمعرات کے روز کہاکہ درہال راجوری میں فوجی کیمپ پر ہوئے حملے کے بعد کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں فدائین غیر ملکی ہیں اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
اسلم نے بتایا کہ جمعرات صبح تین سے چار بجے کے درمیان درہال راجوری میں فوجی کیمپ کی حفاظت پر مامور سنتری نے مشکوک افراد کی نقل وحرکت دیکھی۔انہوں نے کہاکہ جوں ہی مشتبہ افراد فوجی کیمپ کے نزدیک آئے تو ملی ٹینٹوں سنتری پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس وجہ سے وہ برسر موقع ہی از جان ہوا۔
ایس ایس پی راجوری کے مطابق وہاں پر تعینات دوسرے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور لگ بھگ چار گھنٹے تک فوج اور فدائین کے مابین دو بدو گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
اسلم نے بتایا کہ چار گھنٹے کے بعد دونوں فدائین کو مار گرایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ فوجی کیمپ میں تعینات اہلکاروں نے بڑی بہادری سے اس حملے کو ناکام بنایا کیونکہ جنگجو کیمپ کے اندر داخل ہونے کی فراق میں تھے ۔
ایس ایس پی نے مزید کہاکہ چونکہ یہ فدائین حملہ تھا لہذا ملی ٹینٹ آرمی کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش میں تھے لیکن فورسز اہلکاروں نے ملی ٹینٹوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ فدائین کی فائرنگ میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں تین آرمی جوان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔
اسلم نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مارے گئے فدائین ممکنہ طور پر غیر ملکی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔اُن کے مطابق فدائین کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال جاری ہے ۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ فدائین حملے کے بعد راجوری کے کئی علاقوں کو فوج نے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے ۔
فدائین کے مزید ساتھیوں کی موجودگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے کہاکہ اس کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے بتایا کہ فوج نے فی الحال متعدد علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا جبکہ ایل او سی کے نزدیکی علاقوں میں بھی نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری حملہ: منوج سنہا کی مذمت

Next Post

تین برسوں میں پہلا فدائین حملہ‘۴ فوجی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
تین برسوں میں پہلا فدائین حملہ‘۴ فوجی ہلاک

تین برسوں میں پہلا فدائین حملہ‘۴ فوجی ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.