سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم خشک و گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں لیکن اس کا بہت کم احتمال ہے ۔
دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۱۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۱۶ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
دریں اثنا جموں میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۲۴ڈگری سینٹی گرید، کٹرا میں ۸ء۲۱‘بٹوٹ میں۱۸‘بانہال میں۴ء۱۷؍اور بدرواہ میں ۱۷ڈگری درج کیا گیا۔