سرینگر//
جموںکشمیر کی راجدھانی سرینگر کے نوا کدل علاقے میں کمسن لڑکا دریائے جہلم میں غرقاب ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو نوا کدل سری نگر میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ۱۴سالہ مومن احمد دریائے جہلم میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے کمسن لڑکے کی لاش کی باز یابی کی خاطر ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔