سرینگر//
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک غیر مقامی شہری کی لاش پُرا سرار حالت میں برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چند مقامی افراد نے چاڈورہ پل کے نزدیک ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
ذرائع نے کہاکہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ۔
اُن کے مطابق قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کی شناخت کیلئے لوگوں سے تعاون طلب کیا گیا۔