سرینگر//
وزیر اعظم کے فلیگ شپ پروگرام ’ ڈیجٹل انڈیا ‘ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی حکومت نے ماضی قریب میں عام لوگوں اور ملازمین کیلئے ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے ایک متحرک ڈیجٹل ماحولیاتی نظام بنانے کیلئے آئی ٹی سے چلنے والے مختلف حل نافذ کئے ہیں ۔
پچھلے ایک سال میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ( جی اے ڈی ) نے کامیابی کے ساتھ آن لائین خدمات جیسی ای آفس ، آن لائین پراپرٹی ریٹرن سسٹم ( پی آر ایس ) ، ویجی لینس کلیرنس سسٹم ( وی سی ایس ) ، ایمپلائیز مانیٹرنگ پورٹل ( ای پی ایم ) اور ایمپلائیز ویری فکیشن سسٹم ( ای وی ایس ) ، کو کامیابی سے دستیاب رکھا ہے ۔
سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے اور الیکٹرانک سروس ریکارڈ کے ذریعے خدمات کے معاملات کے بہتر انتظام کیلئے ایک عام پروڈکٹ پر مبنی حل فراہم کرنے کیلئے جس میں ای سروس بُک ، پرسنل انفارمیشن سسٹم اور دیگر ، تبادلے ، پروموشنز ، ویجی لینس اسٹیٹس ، پی آر ایس وغیرہ شامل ہیں نے تمام سرکاری ملازمین کیلئے ’ ایڈمنسٹریٹو منیجمنٹ سسٹم ‘ ( اے ایم ایس ) کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا ہے ۔
اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری جی اے ڈی منوج کمار دویدی کی صدارت میں ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، کشمیر یونیورسٹی کے ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔
میٹنگ کے دوران یہ دیکھا گیا کہ ’ ایڈمنسٹریٹو منیجمنٹ سسٹم ‘ تمام سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کیلئے ’ ون اسٹاپ حل ‘ ہے اور اسے تمام محکموں کے ذریعے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا ۔ ابتدائی طور پر آن لائین ماڈیول کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے لاگو کیا جائے گا ۔
تا ہم نظام کو نافذ کرنے کیلئے تمام سروس ریکارڈز کی ایک صاف اور غلطی سے پاک ڈیجٹل لائیبریری کا ہونا ضروری ہے جسے آن لائین اے ایم ایس پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔
ڈرائینگ اینڈ ڈبرسنگ آفیسرز ( ڈی ڈی اوز ) کو سرکاری ملازمین کے تقرری کے احکامات کی توثیق کرنی ہوتی ہے ، اس کے بعد ان کی سروس بکوں کی اسکیننگ ہوتی ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ الیکٹرانک سروس ریکارڈ کی طرف منتقلی شفاف طریقے سے کی جائے ۔
اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے۲۰۲۲ کے نمبر جے کے ( جی اے ڈی )۲۷ مورخہ۴؍اگست ۲۲ کے ذریعے سرکلر ہدایات جاری کی گئی ہیں اور یہ مشق ڈی ڈی اوز کو۲۰ دنوں کے اندر مکمل کرنی ہے ۔