سرینگر/۴ اگست
سرینگر جموں شاہراہ پر کیلا موڑ کے نزدیک ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افرادہلاک جبکہ دس دیگر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں قومی شاہراہ پر کیلا موڑ کے نزدیک جمعرات کی شام کو ایک ٹیمپو ٹرولر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگرا۔
ذرائع نے بتا یا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور مقامی رضا کار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
حادثے میں پانچ افراد از جان جبکہ دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹیمپو ٹرولر گہری کھائی میں جاگرا لہذا ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی پولیس اور رضا کار تنظیموں نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر رام بن نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔