سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے کنگن علاقے میں پیر کی صبح ایک ٹرک اور ایک سکوٹی کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار زخمی ہوگیا۔
سکوٹی سوار کی شناخت پولیس اہلکار خورشید احمد راتھر ولد محمد عبداللہ ساکن ہری پور کے بطور ہوئی ہے جو پولیس اسٹیشن گنڈ میں تعینات ہے ۔
زخمی پولیس اہلکار کو علاج معالجے کیلئے پہلے سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا گیا جہاں سے اس کوشیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔