ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جنگجوئیت پر فیصلہ کن کنٹرول حاصل کرنا سب سے بڑی کامیابی:امیت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-19
in تازہ تریں
A A
وزیر داخلہ کا دورہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

جموں/۱۹مارچ
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں دفعہ۳۷۰تنسیخ کے بعد ملی ٹنسی پر فیصلہ کنٹرول حاصل کرنا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ۔
شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے یونین ٹریٹری میں ۳۳ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کو یقینی بنایا ہے اور یہاں جمہوریت کو بنیادی سطح تک پہنچایا گیا ہے ۔
موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز جموں میں سی آر پی ایف کے۸۳ویں یوم تاسیس کے موقعے پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’دفعہ۳۷۰کے خاتمے کے بعد ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ آج ہمیں دہشت گردی پر فیصلہ کن کنٹرول حاصل ہے ‘‘۔
شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے یونین ٹریٹری میں۳۳ہزار کروڑ رپیوں کی سرمایہ کاری کو بھی یقینی بنایا ہے ۔انہوں نے کہا’’جموں و کشمیرمیں آج جمہوریت پھل پھول رہی ہے کیونکہ ہر گاؤں میں پنچ اور سرپنچ ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری میں قومی شہراؤں کا جال مزید پھیلایا جا رہا ہے اور جموں وکشمیر کی تعمیر ترقی کے لئے تمام تر جدید وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور تمام شعبوں میں ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سات نئے میڈیکل کالجوں اور دو اے آئی آئی ایم ایس کو عنقریب چالو کیا جائے گا جبکہ رشوت سے صاف انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
سی آر پی ایف کے رول اور کارکردگیوں کی سراہنا کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘چاہئے امن و قانون کا قیام ہو، جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو یا نکسل واد کا خاتمہ ہو سی آر پی ایف نے ملک کے سب سے بڑے فورس ہونے کے اعزاز کو قائم رکھا ہے ’۔
شاہ کا کہنا تھا’’اس فورس کے عزم و استقلال کو کبھی بھولا نہیں جائے گا، فرائض کی انجام دہی کے دوران سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی قربانیوں کو سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا اور ان شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا‘‘۔
شاہ نے کہا مرکز سی آر پی ایف کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے پر عزم ہے اور اس فورس کو جدید ٹیکنالوجی و ساز وسامان سے مسلح کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شام پرساد مکھرجی اور پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا کا خواب ‘ایک پردھان، ایک ودھان اور ایک نشان’ شرمندہ تعبیر ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ موصوف مرکزی وزیر داخلہ جمعے کی شام اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

Next Post

ماریوپول کا محاصرہ صدیوں تک یاد رکھا جائے گا: زیلینسکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
Next Post
زيلنسکی کا روسی فوجیوں کی ماؤں سے اپنے بیٹے یوکرین نہ بھیجنے کا مطالبہ

ماریوپول کا محاصرہ صدیوں تک یاد رکھا جائے گا: زیلینسکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.