سرینگر//
جموں کشمیر میں ہفتہ کو۷۰۳ کوووڈ ۱۹ کیس رپورٹ ہوئے جب کہ دو اموات کی بھی اطلاع ملی ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں صوبے سے ۲۰۹؍ اور وادی کشمیر سے۴۹۴ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے مجموعی طور پر۴لاکھ۶۴ہزار۶۲ کیسز سامنے آئے ہیں۔
جموں صوبے سے دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس سے دونوں صوبوں میں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد۴۷۷۰ ہوگئی ہے۔ جموں ڈویڑن میں ۲۳۴۱جبکہ کشمیر میں۲۴۲۹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔
گزشتہ۲۴ گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر۴۵۸ کووڈ مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے ۲۱۲ جموں ڈویڑن سے اور ۲۴۶ وادی کشمیر سے ہیں۔ جموں اور کشمیر میںمجموعی طور پر۴۷۱۱فعال کیس ہیں جن میں ۱۸۰۸ جموں اور۲۹۰۳وادی سے ہیں۔