سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام کے چڈر علاقے میں بجلی کرنٹ لگنے سے ولیج ہیڈ برسر موقع ہی از جان ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز چڈر کولگام میں گاوں کا مکھیا رہائشی مکان کے باہربجلی لائن کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔
ذرائع نے بتایا کہ گرچہ اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت غلام رسول ڈار ولد عبدالرحمن ڈار ساکن چڈر کولگام کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔