ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر اور جموں میں بار کونسلوں کا قیام : مرکز کو سپریم کورٹ کی نوٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-30
in مقامی خبریں
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے جمعہ کو جموں کشمیر اور لداخ میں بار کونسل کے قیام کی ہدایت دینے کی درخواست پر مرکز اور دیگر سے جواب طلب کیا۔
جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ اور جے بی پاردی والا کی بنچ نے خاتون وکیل سپریا پنڈتا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی وزارت قانون و انصاف، بار کونسل آف انڈیا اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔
جموں و کشمیر اور لداخ کی ایک خاتون وکیل سپریا پنڈتا نے مرکزی زیر انتظام علاقوں کی مشترکہ ہائی کورٹ میں بار کونسل کے قیام کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں پوری وکلاء برادری کے پاس کوئی حکومتی ادارہ نہیں ہے جہاں وہ بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرز پر بار کونسل کے فوائد حاصل کر سکیں۔
عدالتوں میں کام کرنے کیلئے وکلاء کو جو پراکزمٹی کارڈ بار کونسل کی جانب سے اجراء کیے جاتے ہیں، جموں و کشمیر کے وکیل اس سے بھی محروم ہیں۔
عدالت عظمیٰ میں پیش کی گئی عرضی میں اس کارڈ کی عدم دستیابی کو بھی ایک جواز کے طور پیش کیا گیا ہے اورکہا گیا ہے جو وکلاء اس کارڈ کا حصول چاہتے ہیں انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔
سپریا پنڈتا نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ بار کونسل آف انڈیا نے۶فروری۲۰۱۷ کو سپریم کورٹ کے سامنے کہا تھا کہ اس نے جموں و کشمیر اسٹیٹ بار کونسل رولز کو منظوری دے دی ہے لیکن اس کے باوجود، بی سی آئی نے اس سمت میں کوئی پہل نہیں کی چنانچہ ابھی تک جموں و کشمیر اور لداخ میں بار کونسل کا قیام عمل میں نہیں آیا ہے۔
کشمیر میں وکیلوں کے مسائل اور ان کی شنوائی، کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کرتی تھی جبکہ جموں میں جموں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن فعال ہے۔ یہ دونوں ایسوسی ایشنز سیاسی طور متوازی نظریات رکھتی ہیں۔
کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایک وقت علیحدگی پسند اتحاد کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ تھی اور بار کے آئین کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل طلب ہے تاہم جموں بار ایسوسی ایشن الحاق کو حتمی مانتی ہے اور ۲۰۰۸ میں امرناتھ ایجی ٹیشن کے دوران اس ایسوسی ایشن نے علیحدگی پسندوں کے خلاف چلائی جانے والی ایجی ٹیشن کی قیادت کی تھی جس کے دوران کشمیر وادی اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں کی اقتصادی ناکہ بندی کی گئی تھی۔
کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم اور کئی دیگر عہدیداروں اور اراکین کو حکومت نے جموں و کشمیر کی آئینی خودمختاری کے خاتمے کے اعلان سے قبل حراست میں لیا تھا۔ گزشتہ برس بار ایسوسی ایشن نے انتخابات منعقد کرنے کی کوشش کی لیکن حکام نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہوائی اڈے پر فوجی کے سامان سے کار توس بر آمد

Next Post

کولگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے گاؤں کا مکھیاہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
بڈگام میں بارہ سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

کولگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے گاؤں کا مکھیاہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.