سرینگر//
جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر نے جمعرات کو کہا کہ کشمیر سے آنے والے عازمین حج کی پروازیں جو آج سے سرینگر میں اترنے والی تھیں، ایک دن کی تاخیر سے پہنچ جائیں گی۔
تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فلائٹ نمبر SG6227، SG5027 اور SG6027 کے وہ تمام عازمین حج جو۲۸ جولائی ۲۰۲۲ کو سرینگر پہنچنے والی تھیں اب۲۹ جولائی ۲۰۲۲ کو صبح ساڈھے ۶ بجے، صبح۸ بجے اور صبح ۱۰ بجے سرینگر پہنچیں گی۔
باقی دنوں کی پروازیں ایک دن کی تاخیر سے صبح۵ بجے‘صبح ۶ بجے اورصبح۷ بجے سرینگر پہنچیں گی۔