سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دو مختلف علاقوں میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے معمول کی ایک ناکہ چیکنگ کے دوران حیدر بیگ پٹن علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور ادویات بر آمد کی۔
گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت جہانگیر احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن دلنہ بارہمولہ کے بطور کی گئی۔
بیان کے مطابق گرفاتر شدہ سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات بر آمد کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران ٹنگمرگ مارکیٹ میں سنو بیکری کے نزدیک ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت اسرار احمد وانی ولد بشیر احمد وانی کچھمتپورہ کنزر کے بطور کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے۱۰۵گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔بیان کے مطابق اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پٹن اور پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں مقدمے درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔