سرینگر///
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کپوارہ،سوپور شاہراہ پر بدھ کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہونے کے نتیجے ایک ہی کنبے کے تین افراد سمیت پانچ مسافر زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کپوارہ میں کپوارہ،سوپور شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک آلٹو گاڑی اور ایک ایسپرسو کار کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار پانچ افرد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کی شناخت مشتاق احمد آہنگر ولد عبد العزیز آہنگر اس کی اہلیہ سلیمہ بیگم اور بیٹی مدحہ جان ساکنان ہری کپوارہ اور نواز احمد شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکن ٹنگدار اور فیروز احمد کے بطور ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے سلیمہ بیگم کو شرہ مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
دریں اثنا جموںکشمیر کے ضلع پونچھ کے سنائی علاقے میں بدھ کے روز دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ اُس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنائی سرنکوٹ کے نزدیک بس اور کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے کار میں سوار تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹڑوں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ۶۲سالہ بکرم سنگھ ولد ٹھاکر سنگھ ساکن ہویلی پونچھ کے بطور ہوئی ہے ۔زخمیوں کی پہچان جسبیر کور اور بلجیت کور کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔