ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے گنا میں بزرگ مسلمان شہری کی سرِ عام تذلیل اور تشدد پر آل انڈیا ملّی کونسل کا شدید ردِعمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-12
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم

مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں

نئی دہلی 1 ستمبر(یو این آئی) آل انڈیا ملّی کونسل کے قومی معاون جنرل سکریٹری سلیمان خان نے مدھیہ پردیش کے ضلع گنا میں ایک بزرگ مسلمان شہری کی سرِ عام تذلیل، ان سے ناک رگڑوانے اور ہراسانی کے افسوس ناک اور انسانیت سوز واقعہ پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آل انڈیا ملی کونسل کے مرکزی دفتر سے جاری ایک پریس بیان میں سلیمان خان نے کہا کہ گائے کو لات مارنے کے مبینہ الزام کے تحت بجرنگ دل کے عناصر کی جانب سے ایک بزرگ شہری کو عوامی جگہ پر ذلیل کرنا، سجدے کے انداز میں دنڈاوت کروانا اور ان کی تذلیل کرنا قانون کی بالادستی، انسانی وقار اور بنیادی شہری حقوق پر سیدھا حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اور آئینی ملک میں کسی بھی فرد، تنظیم یا ہجوم کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے اور خود ہی عدالت بن کر لوگوں کی تذلیل یا سزا تجویز کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی قسم کا کوئی جرم یا الزام تھا تو اس کی تحقیقات اور سزا دینے کا اختیار صرف اور صرف قانونی اداروں اور عدالتوں کے پاس ہے۔ ہجوم کے ذریعے آئین و قانون کو بالائے طاق رکھ کر اس طرح کسی بزرگ شہری کی تذلیل کرنا ملک میں قانون کی حکمرانی اور نظم و ضبط پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔
آل انڈیا ملّی کونسل حکومتِ مدھیہ پردیش اور متعلقہ پولیس انتظامیہ سےمطالبہ کرتی ہےکہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ ہجوم کے نام پر تذلیل اور تشدد میں ملوث تمام شرپسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت دفعات کے تحت کیس درج کیا جائے_ متاثرہ بزرگ شہری اور ان کے اہل خانہ کی مکمل سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
سلیمان خان نے واضح کیا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ایسے شرپسند عناصر کے خلاف بلا تاخیر اور سخت قدم نہ اٹھانا معاشرے میں انارکی کو فروغ دینے کے مترادف ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس نے ہندوستان کو ڈرون کے شعبے میں تعاون کی دی دعوت: علیخانوف

Next Post

کانگریس نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام میں تاخیر پر پھر اٹھائے سوالات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم
قومی خبریں

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم

2026-09-12
مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں
قومی خبریں

مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں

2026-09-12
گوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا
قومی خبریں

گوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا

2026-09-12
مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد
قومی خبریں

مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد

2026-09-12
قومی خبریں

کانگریس نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام میں تاخیر پر پھر اٹھائے سوالات

2026-09-12
قومی خبریں

روس نے ہندوستان کو ڈرون کے شعبے میں تعاون کی دی دعوت: علیخانوف

2026-09-12
مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
Next Post

کانگریس نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام میں تاخیر پر پھر اٹھائے سوالات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.