ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر؍۱۱ ستمبر

                اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے جمعہ کو بڈگام ضلع کے وتر ہیل علاقے میں ایک پٹواری کو مبینہ طور پر۱۰ ہزار روپے رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

                اے سی بی کے ترجمان کے مطابق گرفتار پٹواری کی شناخت بشیر احمد ڈار، پٹواری حلقہ گنڈ علی نائیک، وترہیل، تحصیل خانصاحب، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

                ترجمان نے بتایا کہ اے سی بی کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ متعلقہ پٹواری نے فرد (ریونیو ایکسٹریکٹ) جاری کرنے کے لیے شکایت کنندہ سے غیر قانونی رقم کا مطالبہ کیا۔

                شکایت کنندہ، جو گنڈ علی نائیک وتر ہیل، تحصیل خانصاحب کا رہائشی ہے، نے اپنے بزرگ دادا کی جانب سے ۲۱ولائی۲۰۲۶ کو فرد کے اجرا کے لیے آن لائن درخواست دی تھی، کیونکہ اس کے دادا عمر رسیدہ ہونے کے باعث معاملہ خود آگے بڑھانے سے قاصر تھے۔

                اے سی بی کے مطابق درخواست جمع کرانے کے بعد شکایت کنندہ نے متعلقہ پٹواری سے درخواست کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ پٹواری نے ابتدا میں اسے بتایا کہ محکمہ مال کا آن لائن پورٹل کام نہیں کر رہا اور کچھ وقت بعد دوبارہ آنے کو کہا۔

                ترجمان نے بتایا کہ بعد میں بھی شکایت کنندہ کئی مرتبہ پٹواری خانے گیا، تاہم مبینہ طور پر مختلف بہانے بنا کر معاملہ موخر کیا جاتا رہا۔ بالآخر پٹواری نے فرد جاری کرنے کے عوض۱۲ ہزار روپے رشوت طلب کی، جو گفت و شنید کے بعد۱۰ ہزار روپے میں طے ہوئی۔

                شکایت کنندہ رشوت دینے پر آمادہ نہیں تھا، چنانچہ اس نے اے سی بی سے رابطہ کرکے تحریری شکایت درج کرائی۔

                ترجمان کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے الزامات کی تصدیق کے لیے جانچ کی، جس سے بادی النظر میں غیر قانونی رقم طلب کیے جانے کا الزام درست ثابت ہوا۔

                اس کے بعد پریوینشن آف کرپشن ایکٹ،۱۹۸۸ کی دفعہ۷ کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرکے کیس کی تحقیقات شروع کی گئی۔

                اے سی بی نے کارروائی کے لیے ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی۔ کارروائی کے دوران مذکورہ پٹواری کو شکایت کنندہ سے۱۰ ہزار روپے رشوت طلب کرتے اور وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔اے سی بی ترجمان نے بتایا کہ رشوت کی رقم آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزم کے قبضے سے برآمد کر لی گئی اور اسے قانون کے مطابق حراست میں لے لیا گیا۔

                کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جناب یہ جیل ویل کی باتیں نہ کریں !

Next Post

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

جموں و کشمیر حکومت کا  یکساں تعمیراتی ضوابط میں ترمیم  کی تجویز، عوام سے تجاویز طلب

2026-09-12
Next Post
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.