منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-11
in قومی خبریں
A A
مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر آئے مسلم اسماعیلی فرقہ کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم نے جمعرات کے روز یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اس دوران صحت کی خدمات، زراعت، دیہی ترقی، نوجوانوں نیز خواتین کو بااختیار بنانے سمیت اہم شعبوں میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی۔
نریندر مودی نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "پرنس رحیم آغا خان پنجم سے مل کر مسرت ہوئی۔ ان کے والد، مرحوم آغا خان چہارم، اور ترقیاتی کوششوں میں ان کے دیرپا تعاون کو محبت کے ساتھ یاد کیا۔ صحت کی خدمات، زراعت، دیہی ترقی، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ ہماری شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی۔” پرنس رحیم کا یہ ہندوستان کا پہلا دورہ ہے اور وہ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کی دعوت پر آئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال اپنے والد کے جانشین کے طور پرمسلم اسماعیلی فرقہ کے 50ویں موروثی امام کا عہدہ سنبھالا اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے صدر بنے۔ دورے کے دوران ان کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، سی پی رادھا کرشنن، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ، وہ احمد آباد، ممبئی اور حیدرآباد کا دورہ بھی کریں گے۔
آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک طویل عرصے سے ہندوستان میں سرگرم ہے۔ ہندوستان میں اس نے سال 1905 میں گجرات میں ایک آغا خان اسکول کے قیام کے ساتھ اپنے کام کی شروعات کی۔ آج اس کے پروگراموں میں صحت، تعلیم، زراعت، غذائی تحفظ، رہائش، روزگار اور اقتصادی ترقی سمیت کئی شعبے شامل ہیں۔
آغا خان فاؤنڈیشن نے کہا کہ 2025 تک اس کی سرگرمیوں کے ذریعے 49 لاکھ افراد تک رسائی حاصل کی گئی، جبکہ اس کی پہل قدمیوں نے 24 لاکھ خواتین کو تعاون فراہم کیا اور 22 لاکھ بچوں کو ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال کی خدمات دستیاب کرائیں۔
نیٹ ورک کا دیہی ترقیاتی کام بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آغا خان دیہی امدادی پروگرام (ہندوستان) گجرات، مدھیہ پردیش، بہار اور مہاراشٹر میں کام کرتا ہے اور زراعت، موسمیاتی لچک، روزگار، دیہی حکمرانی، صحت اور غذائیت پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں خواتین کو بااختیار بنانا اس کے مداخلتی اقدامات کا ایک بنیادی حصہ ہے۔
مسٹر مودی اور پرنس رحیم آغا خان پنجم کے درمیان ہونے والی ملاقات سے نیٹ ورک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو نئی رفتار ملنے کی امید ہے، بالخصوص ان ترقیاتی پروگراموں میں جن کا مقصد روزگار میں بہتری لانا، حفظانِ صحت تک رسائی بڑھانا نیز خواتین اور نوجوانوں کے لیے مواقع کو مضبوط بنانا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

Next Post

جموں و کشمیر حکومت کا  یکساں تعمیراتی ضوابط میں ترمیم  کی تجویز، عوام سے تجاویز طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید

جموں و کشمیر حکومت کا  یکساں تعمیراتی ضوابط میں ترمیم  کی تجویز، عوام سے تجاویز طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.