سرینگر//(ویب ڈیسک)
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم ضلع انتخابی افسروں ( ڈی ای اوز)‘ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز ( ای آر اوز) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن کے ساتھ بات چیت اور تربیت کیلئے پانچ روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچی ہے۔
افسران اے ای آر اوز جبکہ چیف الیکٹورل آفیسر ( سی ای او)۲۷ جولائی کو یونین ٹیریٹری کے تمام ۲۰ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ پانچ روزہ دورے کے دوران جموں اور سرینگر میں الگ الگ میٹنگیں منعقد ہو نگی جس دوران تمام افسران سے انتخابی عمل کے بارے میں جانکاری لی جائے گی ۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف الیکٹورل آفیسر۲۷ جولائی کو جموں کشمیر کے تمام۲۰ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ اگرچہ میٹنگ کیلئے کوئی ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق، خصوصی سمری پر نظرثانی کے جاری عمل اور ۳۱ ؍اکتوبر کو جموں کشمیر کے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ بات چیت کی، جنہیں ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرس کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ اگلے چار دنوں میں ٹیم ۲۶؍ اور ۲۷ جولائی کو جموں جبکہ۲۸؍ اور۲۹ جولائی کو سرینگر میں ای آر ویز اور ای آر ایس سے ملاقات کرے گی۔
منگل کو ای سی آئی ٹیمیں کنونشن سینٹر جموں میں کشتواڑ، ڈوڈا اور رام بن اضلاع کے پہلے بیچ میں آٹھ ای آر اوز اور ۴۲؍ ای آر اوز سے ملاقات کی ۔ آج یعنی۲۷ جولائی کو، ای سی آئی ٹیمیں ادھم پور، راجوری اور جموں کنٹونمنٹ سے پہلے بیچ میں نو ای آر اوز اور ۲۸؍ ایروز سے ملے گی، اس کے بعد دوسرے بیچ میں ریاسی اور جموں اضلاع سے ۱۴؍ ای آر اوز اور۳۶؍ ایروز ملیں گی۔
۲۸جولائی کو کے آئی سی سی سرینگر میں الیکشن کمیشن کی ٹیم پہلے سیشن میں بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے ۱۰؍ ای آر اوز اور ۲۶؍ ایروز اور بادامی باغ چھاؤنی کے ساتھ تفصیلی تربیتی پروگرام کرے گی جبکہ دوسرے سیشن میں وہ کپواڑہ، گاندربل اور شوپیاں اضلاع کے ۱۰؍ای آر او اور۳۴؍ ایروز سے ملاقات کرے گی۔