جموں//
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی تحصیل میں غرقآب ہونے والے ۱۰سالہ بچے کی لاش منگل کی صبح منڈی نالے سے بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منڈی تحصیل میں ایک دس سالہ بچہ منڈی نالے پر ہاتھ دھو رہا کہ اس دوران وہ پھسل کر نالے میں گر گیا اور اس کی تیز رفتار لہروں نے اس کو اپنے ساتھ بہا لیا۔
ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا جو منگل کی صبح تک جاری رہا۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کمسن لڑکے کی لاش کو ستھراہ گاؤں میں منگل کی صبح نالے سے بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا ہے ۔