سرینگر//
جموں وکشمیر کی سڑکوں پر موت کا رقص مسلسل جاری ہے اور روز کسی نہ کسی علاقے میں دلدوز سڑک حادثات سے ہلاکتوں کی خبریں اخباروں اور سوشل میڈیا پر پڑھنے یا دیکھنے کو ملتی ہیں۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک سکوٹی سوار کی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں پیر کی شام دیر گئے ایک سکوٹی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی سکوٹی سوار کو علاج و معالجے کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں اس کو ڈاکڑوں نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سرینگر ریفر کیا جہاں وہ زخموں کی تب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت عرفان احمد بٹ ساکن خواجہ باغ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کی سڑکوں پر آئے روز پیش آنے والے سڑک حادثات کی بینادی وجہط خاص طور پر نوجوانوں کی تیز رفتار ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ گرچہ ان حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ مختلف النوع اقدام کر رہا ہے لیکن زمینی سطح کوئی خاطر خواہ تبدیلی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے ۔