منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

سرینگر؍۲۴ جولائی

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی استحقاقی کمیٹی کا اجلاس آج اسمبلی کمپلیکس میں جسٹس (ر) حسنین مسعودی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں رکن اسمبلی وحید الرحمن پرہ کے خلاف استحقاق شکنی کے معاملے کا پارلیمانی روایات اور ضابطہ کار کے مطابق جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اراکین اسمبلی شوکت حسین گنائی، خورشید احمد، ظفر علی کھٹانہ، وجے کمار، راجیو کمار اور درشن کمار نے شرکت کی۔

کمیٹی نے۲۳ جولائی۲۰۲۶ کوپرہ کی جانب سے موصولہ تحریری مکتوب کا جائزہ لیا، جس میں انہوں نے این آئی اے کی جموں عدالت میں پہلے سے طے شدہ مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں پیش ہونے کی مجبوری ظاہر کرتے ہوئے استحقاقی کمیٹی کے روبرو حاضر نہ ہو سکنے سے آگاہ کیا تھا۔

اپنے مکتوب میں پرہ نے کمیٹی سے درخواست کی تھی کہ ان کی پیشی ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ مقرر کی جائے۔ انہوں نے کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون اور آئندہ مقررہ تاریخ پر حاضر ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

کمیٹی نے ان کی درخواست پر غور کرتے ہوئے قرار دیا کہ پیش کی گئی وجہ حقیقی اور ناگزیر ہے۔ چنانچہ چیئرمین نے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے پرہ کو۷؍ اگست۲۰۲۶کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی اجازت دی۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے اختیارات، استحقاقات اور آئینی تحفظات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ یہ استحقاقات منتخب نمائندوں کو کسی خوف یا دباؤ کے بغیر اپنی قانون سازی کی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔

کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ آئین ہند کے آرٹیکل۱۹۴ کے تحت اراکین اسمبلی کو ایوان اور اس کی کمیٹیوں میں اظہارِ رائے کی آزادی سمیت متعدد آئینی استحقاقات حاصل ہیں۔

اس موقع پر اسمبلی سیکریٹری منوج کمار پنڈتا نے کمیٹی کو اراکین اسمبلی کے خصوصی اختیارات اور استحقاقات سے متعلق تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اختیارات آئین ہند کے آرٹیکل۱۹۴ کے تحت ریاستی مقننہ، اس کے اراکین اور کمیٹیوں کو حاصل ہیں تاکہ وہ آزادانہ اور مؤثر انداز میں اپنی آئینی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ ایوان اور اس کی کمیٹیوں کو جوابدہی، مؤثر قانون سازی اور جمہوری ادارے کی وقعت و خودمختاری برقرار رکھنے کے لیے مخصوص اختیارات حاصل ہیں۔

اجلاس میں اسمبلی سیکریٹریٹ کے متعدد افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

Next Post

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.