جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-24
in قومی خبریں
A A
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تحریک چلانے والوں پر وعدے سے مکرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) میں دھاندلی کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہے لوگوں کو بات چیت کے ذریعے حل نکالنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور ان سے تحریک کو ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی، لیکن وہ یقین دہانی کرانے کے بعد پیچھے ہٹ گئے۔
نئی دہلی سے رکنِ پارلیمنٹ بانسری سوراج نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہیڈکوارٹر میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں جنتر منتر پر چل رہی تحریک کو لے کر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی ملک کے نوجوانوں کو قوم کا معمار مانتے ہیں۔ انہوں نے وکست بھارت کو مضبوط کرنے کے لیے ‘نوجوانوں کی قیادت والی ترقی’ کے منتر کو بنیاد بنایا ہے۔ اس کا مطلب ہے نوجوانوں کی قیادت میں ملک کو بااختیار بنانا۔ مسٹر مودی اور مودی حکومت طلبہ کے مفادات کو سب سے اوپر رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا، "ہماری سب سے بڑی ترجیح ہمارے بچوں کے مستقبل کی حفاظت ہے۔ میں یہ واضح کر دوں کہ مسٹر مودی خود اور مودی حکومت طلبہ کے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ جب 11 مئی کو معلوم ہوا کہ پیپر لیک ہو گیا ہے تو مودی حکومت نے فوراً کارروائی کی۔” انہوں نے کہا کہ وزارتِ تعلیم نے ایف آئی آر درج کرائی اور جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سپرد کر دی۔ تیرہ ملزمان ابھی بھی جیل میں ہیں۔ نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کا دوبارہ امتحان صرف 37 دنوں میں کرایا گیا اور نتائج صرف 25 دنوں میں ظاہر کر دیے گئے۔
بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ خامیوں کو دور کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ امتحان پاس کرنے والوں میں 58 فیصد طالبات ہیں۔ مودی حکومت نے بہت ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے عدالت سے یہ بھی گزارش کی ہے کہ اس معاملے کی سماعت روزانہ ہو اور گنہگاروں کو جلد از جلد سخت سزا دی جائے، تاکہ طلبہ کو انصاف مل سکے۔ اس دوران انہوں نے نظامِ تعلیم، بالخصوص امتحانی نظام کے مفلوج ہونے کے اپوزیشن کے الزام کو سرے سے مسترد کر دیا اور کہا، "ہم نیٹ کے لیے کمپیوٹر پر مبنی امتحان کی طرف بڑھ رہے ہیں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) نیز جدید نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔”
محترمہ سوراج نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے گزشتہ تین مہینوں میں کامیابی کے ساتھ تین امتحانات خوش اسلوبی سے منعقد کیے ہیں۔ جوائنٹ اینٹرنس ایگزامینیشن (جے ای ای)، کامن یونیورسٹی اینٹرنس ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) اور نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کے لیے دوبارہ امتحانات منعقد کیے گئے ہیں۔ اس لیے، یہ کہنا کہ ہندوستان کا نظامِ تعلیم، خاص طور پر امتحانی نظام مفلوج ہو گیا ہے، سراسر جھوٹ اور غلط ہے۔ انہوں نے اس تحریک کو لے کر حکومت کے رویے کے بے حس ہونے کے الزام پر کہا کہ یہ ایک غلط فہمی ہے جو جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہے۔ سی جے پی اور دیگر پارٹیوں نے ایک تحریک شروع کی اور کہا گیا کہ یہ طلبہ کی تحریک ہے۔ اس تحریک کے تئیں حکومت کا رویہ حساس رہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ تحریک کے دوران کئی غلط باتیں اور گمراہ کن دعوے کیے گئے۔ کچھ لوگوں نے ایسے الزامات لگائے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے 12 سال کی ایک بچی کے زخمی ہونے کے دعوے کو بھی غلط بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبریں اور الزامات صحیح نہیں ہیں اور ان کا استعمال ایک غلط ماحول بنانے کے لیے کیا گیا۔ بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے چھ جون کو امریکہ سے لوٹے، تو دہلی پولیس نے انہیں ہوائی اڈے پر ہی دھرنا دینے کی اجازت دے دی۔ یہ اجازت شام پانچ بجے تک کے لیے تھی۔ پھر بھی پولیس نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ چونکہ احتجاجی مظاہرہ پرامن رہا، اس لیے پولیس نے کسی بھی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔
انہوں نے کہا، "میں آپ سب کے ذریعے اس ملک کے بچوں اور طلبہ سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ بہت سمجھدار ہیں۔ سچ آپ سے چھپا نہیں رہے گا۔ میرے ملک کے نوجوان انتشار کا ذریعہ نہیں ہیں۔ میرے ملک کے نوجوان ہندوستان کے معمار ہیں۔” انہوں نے کہا کہ 20 جولائی کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ انتشار کی علامت ہے۔ یہاں تک کہ جب بغیر کسی اجازت کے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی گئی، تب بھی حکومت بات چیت کے لیے تیار رہی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

Next Post

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.