ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک بھون میں گجرات اور مہاراشٹر کا یومِ تاسیس منایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-02
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لوک بھون میں گجرات اور مہاراشٹر کا یومِ تاسیس منایا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’ گاندھی نے قوم کو سچائی، عدم تشدد، خدمت، قربانی، محبت کا فلسفہ دیا ‘

ڈی آئی پی آر

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں؍ یکم مئی

جموں کشمیر کے لوک بھون میں گجرات اور مہاراشٹر کے یومِ تاسیس کو نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گجرات اور مہاراشٹر ملک کی ترقی کے محرک ہیں اور نہ صرف جی ڈی پی اور برآمدات میں ان کا بڑا حصہ ہے بلکہ ان کی سماجی، ثقافتی اور روحانی وراثت بھی بے مثال ہے۔

سنہا نے کہا’’گجرات کی سرزمین کاروباری جذبے، سادگی اور گرمجوشی کے لیے جانی جاتی ہے، جبکہ مہاراشٹر اپنی صنعت، بہادری اور روحانی عظمت کے باعث عالمی سطح پر احترام رکھتا ہے۔ میں دونوں ریاستوں کو بھارت کی ترقی کو آگے بڑھانے والے انجن سمجھتا ہوں‘‘۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گجرات کی تاریخ عظیم شخصیات سے بھری ہوئی ہے جنہوں نے ملک کا وقار بلند کیا، جن میں مہاتما گاندھی، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور وزیر اعظم نریندر مودی شامل ہیں، جنہوں نے عزم، ایثار اور خود اعتمادی کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل دی۔

سنہا نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے قوم کو سچائی، عدم تشدد، خدمت، قربانی، محبت اور برداشت کا فلسفہ دیا اور تحریک آزادی کو عوامی تحریک میں بدل دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاندھی جی کی زندگی ہمیں ہر مشکل میں اصولوں پر قائم رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا فخر سردار پٹیل کے نظریات اور وژن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا’’تنوع میں اتحاد کا ان کا یقین ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، جو ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔

سنہا نے مہاراشٹر کو صنعت، روحانیت، خدمت اور قربانی کی سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج، پیشوا باجی راؤ، بال گنگا دھر تلک اور وینایک دامودر ساورکر جیسی شخصیات نے قومی اتحاد کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں۔

ایل جی نے اہلیہ بائی ہولکر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وژن اور خدمات نے ملک کی روحانی روایات کو نئی زندگی دی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں خود اعتمادی، وقار اور ترقی کا نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ گزشتہ۱۲برسوں میں ان کی رہنمائی نے عوام کو عزم کو عمل میں بدلنے کی ترغیب دی اور ملک کی ترقی کو نئی سمت دی۔

سنہا نے کہا کہ آج دنیا بھر میں بھارتی تارکین وطن فخر محسوس کر رہے ہیں کیونکہ وزیر اعظم نے ملک کے وقار کو بحال کیا ہے اور۲۰۴۷تک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے قوم کو متحد کیا ہے۔

ایل جی نے مزید کہا کہ۵؍ اگست۲۰۱۹کو آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی کے ذریعے سردار پٹیل کے نامکمل خواب کو بھی پورا کیا گیا، جس سے قومی اتحاد کی بنیاد مزید مضبوط ہوئی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب میںحج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

Next Post

’کیا مجھے اسے مزید سکھانا پڑے گا؟‘:عمر کا اردو تنازع پر التجا کی تنقید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
’کیا مجھے اسے مزید سکھانا پڑے گا؟‘:عمر کا اردو تنازع پر التجا کی تنقید

’کیا مجھے اسے مزید سکھانا پڑے گا؟‘:عمر کا اردو تنازع پر التجا کی تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.