جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این آئی اےکاآسیہ اندرابی کیلئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
این آئی اےکاآسیہ اندرابی کیلئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 

’ ان کی سرگرمیاں ملک کیخلاف جنگ چھیڑنے کی گہری سازش تھیں‘

متعلقہ

’مرکز کی زبانی یقین دہانیوں پر بھروسہ نہ کریں‘

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

ایجنسیز

نئی دہلی؍۱۱مارچ

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیری علیحدگی پسند رہنما اور دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو یو اے پی اے کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد عدالت سے ان کے لیے عمر قید کی سزا دینے کی درخواست کی ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ چھیڑی اور ریاست کے خلاف سازش کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا واضح پیغام جانا چاہیے۔

یہ دلائل ایڈیشنل سیشنز جج چندر جیت سنگھ کی عدالت میں پیش کیے گئے ‘جو اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کے خلاف سزا کے تعین کے معاملے کی سماعت کر رہے تھے۔

ان تینوں کو رواں سال جنوری میں سخت انسدادِ دہشت گردی قانون غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

این آئی اے نے اپنے تحریری دلائل میں عدالت کو بتایا کہ مجرم قرار دی گئیں خواتین تعلیم یافتہ ہیں اور ان کی سرگرمیاں حکومتِ ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے کی ایک گہری سازش کا حصہ تھیں۔ ایجنسی کے مطابق وہ اس سازش میں صرف شریک ہی نہیں بلکہ اس کی اہم کردار بھی تھیں۔

خصوصی سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اندرابی اور ان کی دونوں ساتھیوں نے بیرونِ ملک موجود دہشت گرد تنظیموں کی حمایت سے سوشل میڈیا اور اشتعال انگیز اجتماعات کے ذریعے بھارت کے خلاف مہم چلائی۔

وکیل کے مطابق ٹوئٹر اور فیس بک پر مجرم قرار دی گئی افراد کی پوسٹس اور بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بھارت میں قائم قانونی حکومت کے خلاف منظم مہم چلا رہی تھیں۔

این آئی اے نے کہا کہ ان تینوں نے اپنی کالعدم تنظیم دخترانِ ملت کو استعمال کرتے ہوئے بغاوت کو ہوا دینے اور جموں و کشمیر کو بھارت سے الگ کرنے کی کوشش کی۔

عدالت نے۱۴جنوری۲۰۲۶کو انہیں یو اے پی اے اور تعزیراتِ ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت قصوروار قرار دیا تھا جن میں دہشت گردی کی سازش اور ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ دخترانِ ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کے خلاف جموں و کشمیر کے مختلف تھانوں میں۳۳؍ایف آئی آر درج ہیں۔ ان کی ساتھی صوفی فہمیدہ کے خلاف۹جبکہ نہیدہ نسرین کے خلاف۵ مقدمات درج ہیں۔

این آئی اے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مجرم قرار دی گئی خواتین نے پاکستان میں موجود عناصر اور اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد دہشت گرد حافظ سعید، جو لشکرِ طیبہ کے بانی ہیں، کے ساتھ روابط قائم کیے تھے۔ ایجنسی کے مطابق اس سے یہ معاملہ محض داخلی نہیں بلکہ سرحد پار سازش بن جاتا ہے جو بھارت کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔

استغاثہ نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ ان کے اشتعال انگیز بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس نے نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کیا جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد حملے ہوئے جن میں پلوامہ، اڑی اور لال قلعہ پر حملے شامل ہیں۔

این آئی اے نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسیہ اندرابی نے ایک احتجاج کے دوران گائے ذبح کی تھی تاکہ بھارتی قانونی نظام کو چیلنج کیا جا سکے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دی جا سکے۔ ایجنسی نے اس عمل کو قومی یکجہتی کے خلاف قرار دیا۔

دوسری جانب دفاعی وکیل نے این آئی اے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی اپنے دعوؤں کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔این آئی اے نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ تعزیراتِ ہند کی دفعہ۱۲۱؍اے اور یو اے پی اے کی متعلقہ دفعات کے تحت اندرابی اور ان کی ساتھیوں کو عمر قید کی سزا دی جائے اور مختلف جرائم کے تحت سنائی جانے والی سزائیں مسلسل طور پر نافذ کی جائیں۔

دفاعی وکیل نے عمر قید کی سزا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ مجرموں کی تقاریر یا سوشل میڈیا پوسٹس نے کسی کو تشدد پر اکسایا ہو۔

سماعت کے دوران عدالت نے آسیہ اندرابی اور ان کی دونوں ساتھیوں کو بھی آن لائن پیشی کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سزا سنانے کے حکم کے لیے معاملہ۲۴مارچ تک ملتوی کر دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں ایندھن کا وافر ذخیرہ  ایل پی جی۱۳دن کیلئے دستیاب:گرگ

Next Post

ملک بھر میں جے کے ہاؤس جائیدادوں کی توسیع اور جدیدکاری کے منصوبوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’مرکز کی زبانی یقین دہانیوں پر بھروسہ نہ کریں‘

2026-09-17
مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟
اہم ترین

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

2026-09-17
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

ایل جی کی رائے بریلی میں شری شیو مہاپُران کتھا میں شرکت

2026-09-17
’عوامی مینڈیٹ سے غداری‘:بی جے پی کی این سی پر لینڈ گرانٹس بل کے حوالے سے تنقید
اہم ترین

ریاستی درجہ کی بحالی سے حکومتی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا

2026-09-17
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

یو پی آئی لین دین پر۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر فیس واپس لینے کا کوئی سوال نہیں:حکومتی عہدیدار

2026-09-17
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

اسمبلی اجلاس سے قبل سجاد لون کی ریزرویشن  پالیسی پر حکومت پر تنقید

2026-09-17
پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے: بخاری
اہم ترین

ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے تصادم نہیں  بات چیت کی ضرورت ہے: بخاری

2026-09-17
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

وسطی کشمیر رینج میں سکیورٹی صورتحال اور تیاریوں کا آئی جی پی نے جائزہ لیا

2026-09-17
Next Post
ملک بھر میں جے کے ہاؤس جائیدادوں کی توسیع اور جدیدکاری کے منصوبوں کا جائزہ

ملک بھر میں جے کے ہاؤس جائیدادوں کی توسیع اور جدیدکاری کے منصوبوں کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.