منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ماہ صیام:افطار بوفے اور خصوصی پلیٹوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ماہ صیام:افطار بوفے اور خصوصی پلیٹوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

’ افطار پر جگہ ملنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے بہت سے لوگ پیشگی بکنگ کر کے آتے ہیں‘

ایجنسیز

سرینگر؍۱۰مارچ

متعلقہ

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں داخل ہوتے ہی وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں افطار کے اوقات کے دوران ریستورانوں، ہوٹلوں، قہوہ خانوں اور گلی کوچوں کے کھانے کے مراکز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں کے بجائے باہر اجتماعی افطار کو ترجیح دے رہی ہے، جس کے باعث خصوصی افطار پلیٹیں، افطار بوفے اور روایتی کشمیری پکوانوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یو این آئی نامہ نگار کے مطابق سری نگر شہر کے دل،لال چوک، ڈلگیٹ، راج باغ، بٹہ مالو، نواب بازار، حیدربورہ سمیت دیگر علاقوں میں واقع معروف ریستورانوں نے خصوصی افطار مینو تیار کیا ہے، جن میں کھجور، مختلف مشروبات، کباب، مرغی و گوشت کے پکوان، حلیم، تکّی، کشمیری پولاؤ، چکن کڑاہی، اور وازوان سے متاثر مخصوص ڈشیں شامل کی گئی ہیں۔

ریستوران مالکان کے مطابق لوگوں کے ذوق اور خواہشات کو مدنظر رکھ کر افطار پلیٹیں اس طرح تیار کی گئی ہیں کہ ایک ہی پلیٹ میں میٹھے، نمکین، مشروبات اور گرم پکوانوں کا پورا اہتمام موجود ہو۔ اسی وجہ سے خاندان، دفاتر کے ملازمین، طلبہ اور نوجوان گروپ بڑی تعداد میں ان مراکز کا رخ کر رہے ہیں۔

سری نگر کے ایک معروف ریستوران مالک نے بتایا کہ اس سال رمضان میں رش پچھلے برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افطار پر جگہ ملنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے بہت سے لوگ پیشگی بکنگ کر کے آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں سماجی میل جول کا رجحان بڑھ رہا ہے اور لوگ مقدس مہینے میں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے خواہاں ہیں۔

یہ رجحان صرف سری نگر تک محدود نہیں بلکہ بارہمولہ، سوپور، اننت ناگ، شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام جیسے اضلاع میں بھی اسی طرح کی گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان علاقوں کے ریستورانوں اور قہوہ خانوں نے بھی خصوصی افطار پیشکشیں متعارف کرائی ہیں جن میں میٹھے، نمکین، چائنیز و عربی ذائقے، روایتی کشمیری پکوان اور کھانے کے بعد چائے یا قہوہ بھی شامل ہوتا ہے۔

شوپیاں میں ایک ریستوران کے مالک نے بتایا کہ نوجوان طبقہ خاص طور پر افطار کے وقت باہر کھانے کو ترجیح دے رہا ہے۔ ان کے مطابق رمضان کے آخری ایام میں گاہکوں کا رش کئی گنا بڑھ جاتا ہے، جس سے کاروبار بھی بہتر ہوتا ہے اور مقامی بازاروں میں چہل پہل بڑھ جاتی ہے۔

سری نگر کے ایک شہری نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں رمضان کے دوران باہر کھانے کا رجحان بڑھا ہے۔ پہلے لوگ زیادہ تر گھروں پر افطار کرتے تھے لیکن اب انہیں مختلف ذائقے آزمانے اور دوسروں کے ساتھ وقت گزارنے کا شوق بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہر افطار کرنا نہ صرف ایک سماجی سرگرمی بن چکا ہے بلکہ خاندانوں کے لیے ایک یادگار وقت بھی ہوتا ہے۔

تاہم اس بڑھتی مقبولیت کے ساتھ ساتھ کچھ شہریوں نے افطار پلیٹوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک عام افطار پلیٹ کی قیمت بھی پچھلے برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو گئی ہے، جس سے متوسط طبقے کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بازار میں قیمتوں پر نظر رکھی جائے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو کسی اضافی بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریستوران مالکان کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم وہ کوشش کر رہے ہیں کہ معیار اور ذائقے پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ ان کے مطابق رمضان کا آخری عشرہ افطار بوفے اور خصوصی پلیٹوں کی فروخت میں سب سے زیادہ مصروف رہتا ہے اور اس سال یہ رجحان مزید بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ لوگ شب قدر، اعتکاف اور دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ سماجی نشستوں میں بھی اضافہ کرتے ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہاڑی علاقوں میں برفباری‘میدانی علاقوں میں  ہلکی بارشیں

Next Post

 سنہا کا سی آئی ایس ایف  کے یومِ تاسیس پر جوانوں  کی بہادری کی سراہنا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

2026-10-27
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

2026-10-27
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

’کشمیر میراتھن نے یو ٹی کے عالمی کھیلوں کے تشخص کو مضبوط بنایا‘

2026-10-27
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

یومِ الحاق پر بی جے پی کا جشن‘پی ڈی پی کا وعدوں اور حقوق کی بحالی پر زور

2026-10-27
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

شوپیاں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے‘ سردی میں اضافہ

2026-10-27
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

وزیر اعظم کے والد سے متعلق  کھڑگے کے بیان پر جموں  میں بی جے پی کا احتجاج

2026-10-27
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کی  اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع

2026-10-27
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں سڑک حادثے میں۱۶مسافر زخمی

2026-10-27
Next Post
 سنہا کا سی آئی ایس ایف   کے یومِ تاسیس پر جوانوں   کی بہادری کی سراہنا

 سنہا کا سی آئی ایس ایف  کے یومِ تاسیس پر جوانوں  کی بہادری کی سراہنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.