جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ندائے مشرق کے بانی اور مدیر اعلیٰ کا انتقال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ندائے مشرق کے بانی اور مدیر اعلیٰ کا انتقال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

سرینگر؍۷مارچ

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے کہنہ مشق صحافی اور روزنامہ ندائے مشرق کے مدیر اعلیٰ و مالک عبدالرشید شاہ ہفتے کی صبح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ ۷۷رس کے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ پھیپھڑوں کےعارضے میں مبتلا ہونے کے باعث طویل عرصے سے صاحب فراش تھے اور بالآخر ہفتے کی صبح اپنی رہائش گاہ واقع باغ مہتاب سری نگر میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

سری نگر کے چنکرال محلہ حبہ کدل میں سال۱۹۴۸کو پیدا ہونے والے عبد الرشید شاہ دہائیوں تک وادی کے صحافتی افق پرچھائے رہے جس دوران انہوں نے شعبہ صحافت کی بھر پور آبیاری کی۔

۱۹۹۲میں ریاستی محکمہ اطلاعات کی ملازمت سے مستعفی ہو کر انہوں نے روز نامہ ندائے مشرق کی بنیاد ڈالی جس نے بہت کم وقت میں سری نگر سے شائع ہونے والے اخبارات میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

وہ اپنے قلم سے تحریر کردہ فکر انگیز اداریوں کے باعث خاص طور پر مشہور تھے اور وادی کے صحافتی حلقوں میں انہیں بے حد قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

قبل ازیں انہوں نے روزنامہ الصفا کے ساتھ بھی بطور جز وقتی ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دئے۔

عبدالرشید شاہ اپریل۲۰۰۱میں اس میڈیا وفد کا حصہ تھے جس نے اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ہمراہ ایران کا دورہ کیا۔ سال۱۹۹۵ میں کوکہ پرے کی قیادت والی اخوان المسلمون نامی ملیشیا نے ان کو دو دیگر صحافیوں سمیت سری نگر کی پریس انکلیو سے اغوا کیا تھا۔

مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر باغ مہتاب میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مونچھوا میں واقع قبرستان میں سپر خاک کیا گیا۔

مرحوم کے پسماندگان میں ان کا بیٹا ہارون رشید شامل ہے جو اپنے والد کے ورثے کو آگے بڑھانے میں محو جد وجہد ہیں۔

دریں اثنا ان کے انتقال سے وادی کے صحافتی حلقے میں غم کی لہر پھیل گئی ہے اور ان کے انتقال کو ایک بڑے نقصان سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سرینگر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے سینئر کشمیری صحافی اور اردو روزنامہ ندائے مشرق کے چیف ایڈیٹر عبدالرشید شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک مشترکہ تعزیتی پیغام میں پی ڈی پی کے ترجمان سید تجمل، ضلع صدر سرینگر عبدالقیوم بٹ، کوآرڈینیٹر سرینگر ڈاکٹر علی محمد اور یوتھ پی ڈی پی سرینگر کے رہنما طاہر لون نے مرحوم عبدالرشید شاہ کو ایک باوقار اور جری صحافی قرار دیا جنہوں نے کشمیر میں صحافت کی خدمت کے لیے اپنی زندگی کے کئی دہائیاں وقف کر دیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ ندائے مشرق میں اپنے بصیرت افروز اداریوں اور تحریروں کے ذریعے عبدالرشید شاہ نے ہمیشہ کشمیر کے عوام کے جذبات، امنگوں اور مسائل کی ترجمانی کی، جس کے باعث انہیں صحافتی برادری میں عزت اور اعتماد حاصل تھا۔

پی ڈی پی رہنماؤں نے کہا کہ وادی میں مشکل حالات اور متعدد چیلنجز کے باوجود عبدالرشید شاہ اصولی اور ذمہ دار صحافت کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہے اور عوامی مباحثے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

پی ڈی پی رہنماؤں نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے دلی تعزیت پیش کی، بالخصوص ان کے فرزند ‘ہارون رشید شاہ ‘جو اس وقت اخبار کے ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

بیان میں رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا’’اللہ تعالیٰ مرحوم کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔‘‘

ادھر ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی جموں و کشمیر (ای جے اے سی) نے سینئر صحافی اور اردو روزنامہ ندائے مشرق کے چیف ایڈیٹر عبدالرشید شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں سینئر ٹریڈ یونین رہنما اور صدر ای جے اے سی فیاض احمد شبنم نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرشید شاہ کا انتقال نہ صرف صحافتی برادری بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنی دیانت داری، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث بڑے پیمانے پر عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صحافت میں اپنی دہائیوں پر محیط خدمات کے دوران عبدالرشید شاہ نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور لوگوں کی آواز کو موثر انداز میں پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

فیاض احمد شبنم نے کہا کہ عبدالرشید شاہ کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ جموں و کشمیر کے صحافتی منظرنامے میں مدتوں محسوس کیا جائے گا۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبر، حوصلہ اور ہمت عطا کرے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’لائن مینوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ’زیروکیجو لٹی‘ ہدف اپنانا ہوگا‘

Next Post

ندائے مشرق کی ندا جو اب خاموش ہو گئی!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

ندائے مشرق کی ندا جو اب خاموش ہو گئی!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.