جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لائن مینوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ’زیروکیجو لٹی‘ ہدف اپنانا ہوگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’لائن مینوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ’زیروکیجو لٹی‘ ہدف اپنانا ہوگا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

فیلڈ میں کام کرنے والے عملے، خصوصاً لائن مینوں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اختیار کیے جائیں :وزیر اعلیٰ

(ڈی آئی پی آر )

متعلقہ

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں

آغا روح اللہ۳ نومبر کو نیشنل کانفرنس چھوڑنے کے فیصلے پر قائم

جموں؍۷مارچ

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ ‘عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز محکمہ بجلی کو ہدایت دی کہ فیلڈ میں کام کرنے والے عملے، خصوصاً لائن مینوں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اختیار کیے جائیں اور ڈیوٹی کے دوران کسی بھی جانی نقصان کو روکنے کے لیے ’زیرو کیجولٹی‘ کے ہدف پر کام کیا جائے۔

عمرعبداللہ جموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے منعقدہ ’لائن مین دیوس‘ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت اور محکمہ بجلی مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بجلی کے نظام سے وابستہ ہر لائن مین کی سلامتی اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔

یہ تقریب ان لائن مینوں کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے منعقد کی گئی جو جموں و کشمیر میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے فرنٹ لائن تکنیکی عملے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ خاص طور پر ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے دوران ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن ایک اہم اور دیرینہ ضرورت کو پورا کرنے والا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی جدید طرزِ حکمرانی اور عوامی زندگی کی بنیاد ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا’’بجلی کے بغیر ہماری زندگی کے بیشتر معاملات متاثر ہو جاتے ہیں۔ صحت، تعلیم اور آبپاشی سمیت حکومتی خدمات بھی بجلی کے بغیر نہیں چل سکتیں، اور ہر جلتی ہوئی روشنی کے پیچھے ایک لائن مین کی محنت ہوتی ہے‘‘۔

عمرعبداللہ نے لائن مینوں کو محکمہ بجلی کے ’اصل سپاہی اور ناگزیر افرادی قوت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپریشن سندور اور۲۰۲۵کے سیلاب کے دوران غیر معمولی خدمات انجام دیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لائن مین مشکل حالات، جنگی صورتحال اور قدرتی آفات میں بھی اپنی جان خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دیتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ہمارے بہادر دفاعی اہلکار۔

حفاظتی امور پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہمیں ڈیوٹی کے دوران لائن مینوں کی صفر اموات کے ہدف کو حاصل کرنا ہوگا۔ پوری جموں و کشمیر حکومت اور محکمہ بجلی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر لائن مین کی حفاظت کی جائے‘‘۔انہوں نے کہا کہ صرف حفاظتی آلات کی خریداری کافی نہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ یہ آلات فیلڈ میں کام کرنے والے لائن مینوں تک پہنچیں اور انہیں ان کے درست استعمال کی تربیت بھی دی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے انجینئرنگ قیادت کو ہدایت دی کہ ڈیوٹی پر تعینات افسران حفاظتی اصولوں اور معیاری طریقۂ کار پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور کسی قسم کی لاپرواہی یا جلد بازی کی گنجائش نہ رکھی جائے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے۲۰لائن مینوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اسناد اور یادگاری تحائف سے نوازا۔ انہوں نے تجویز دی کہ آئندہ ’لائن مین دیوس‘ کی تقریبات میں نقد انعامات بھی شامل کیے جائیں تاکہ اس اعتراف کو مزید بامعنی بنایا جا سکے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں و کشمیر کو ملک کا روحانی مرکز بنانے کا خواب اب دور نہیں‘

Next Post

ندائے مشرق کے بانی اور مدیر اعلیٰ کا انتقال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں
اہم ترین

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں

2026-10-30
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

آغا روح اللہ۳ نومبر کو نیشنل کانفرنس چھوڑنے کے فیصلے پر قائم

2026-10-30
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

’جموں کی نمائندگی پر بی جے پی کے الزامات مسترد کرتے ہیں‘

2026-10-30
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
اہم ترین

دربار موو:سرینگرجموں شاہراہ پر دو روز تک ٹریفک پابندیاں عائد

2026-10-30
’جموں کشمیر کی نئی میڈیا پالیسی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، مسودہ زیرِ غور‘
اہم ترین

’جموں کشمیر کی نئی میڈیا پالیسی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، مسودہ زیرِ غور‘

2026-10-30
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

پر رام بن میں ٹرک اور دو کاروں کے درمیان تصادم، چار افراد زخمی

2026-10-30
اہم ترین

غیر قانونی رقوم کی منتقلی: بارہمولہ

2026-10-30
سوپور میں آوارہ کتے کے   حملے میں کمسن بچی جاں بحق
اہم ترین

بڈگام میں کتے کے  کاٹنے سے۶۰سالہ شخص زخمی

2026-10-30
Next Post
ندائے مشرق کے بانی اور مدیر اعلیٰ کا انتقال

ندائے مشرق کے بانی اور مدیر اعلیٰ کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.