جموں؍۶مارچ
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان۲۰۲۵میں کامیابی حاصل کرنے والے جموں و کشمیر کے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی ہے ۔
ایکس پر آج شام ایک پوسٹ پر سنہا نے کہا ’’ آپ کی کامیابی نے پورے یو ٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور جموں و کشمیر کے نوجوان امیدواروں کو اپنے خوابوں کے حصول کے لیے ضرور ترغیب دے گی۔ میں تمام کامیاب امیدواروں کے لیے عوامی خدمت کے میدان میں روشن اور بامعنی مستقبل کی خواہش کرتا ہوں‘‘۔
یاد رہے کہ امسال جموںکشمیر سے ۱۶؍ امیدوار اس مسابقتی امتحان میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔
اعلان کردہ نتائج کے مطابق انوج اگنی ہوتری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔راجیشوری سووے ایم اور اکانش دھل نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔










