ایجنسیز
جموں؍۴مارچ
جنرل آفیسر کمانڈنگ رائزنگ اسٹار کور لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت نے بدھ کے روز مامون سیکٹر میں تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
مامون سیکٹر، جس کا ہیڈکوارٹر پٹھان کوٹ میں واقع ہے، جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع سامبا اور کٹھوعہ کے آپریشنل علاقوں کی نگرانی کرتا ہے۔
دفاعی ترجمان، جموں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’رائزنگ اسٹار کور کے جی او سی نے مامون سیکٹر میں فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا‘‘۔
اس موقع پر جی او سی نے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور ملک کے تئیں ان کی غیر متزلزل وابستگی کی سراہنا کی۔










