جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے برازیل کے صدر لوئس دا سلواسے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-22
in قومی خبریں
A A
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی)
وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز نئی دہلی میں برازیل کے صدرلوئس اناسیو لولا دا سلوا سے ملاقات کی اور ہند-برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں ان کی رہنمائی کو سراہا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں مسٹر جے شنکر نے کہا، "برازیل کے صدر لولا دا سلوا، جو سرکاری دورے پر ہندوستان آئے ہیں، سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان کے گرمجوش جذبات اور رہنمائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آج بعد میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی ملاقاتیں ہمارے تعلقات کو نئی رفتار بخشیں گی۔”
صدر لولادا سلوا اپنے اب تک کے سب سے بڑے وفد کے ساتھ ہندوستان پہنچے ہیں، جس میں 11 کابینی وزراء، 300 سے زائد کاروباری شخصیات اور 50 سی ای اوز شامل ہیں، جو بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ وزیرِ اعظم مسٹرنریندر مودی کے جولائی 2025 میں براسیلیا کے تاریخی دورے کے بعد ہو رہا ہے، جو پچاس برس سے زائد عرصے میں کسی ہندوستانی وزیرِ اعظم کا پہلا دورہ تھا۔ توقع ہے کہ یہ وفد دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دے کر ہند-برازیل تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔
اس سے قبل دن میں صدر لولا دا سلوا کا راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبال کیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو بھی موجود تھیں۔
جمعہ کے روز صدر لولا دا سلوا نے نئی دہلی میں برازیل کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی (اپیکس) کے پہلے دفتر کا افتتاح کیا، جس کا مقصد برازیلی مصنوعات اور خدمات کو عالمی منڈیوں میں فروغ دینا اور برازیل کی معیشت کے اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
ہندوستان میں برازیل کے سفیر کینتھ دا نوبریگا نے صدر لولادا سلوا اور وزیرِ اعظم مودی کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے اسے "عالمی جنوب کی ایک تاریخی سربراہی ملاقات” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما نہ صرف ہم منصب ہیں بلکہ باہمی اعتماد اور دوستی کے رشتے میں بھی بندھ چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندستان کی جانب سے منعقدہ اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے انعقاد کو برازیل میں بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھڑگے اور راہل گاندھی بھوپال میں کانگریس کی کسان ریلی کی قیادت کریں گے

Next Post

’ٹیرف سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہندوستان کی گہری نظر‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
امریکا‘بھارت کا پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف ’فوری اور ٹھوس‘ کارروائی کا مطالبہ

’ٹیرف سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہندوستان کی گہری نظر‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.