بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بادام کے درختوں پر قبل از وقت شگوفے پھوٹ پڑے

وادی میں غیر معمولی گرمی پر ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بادام کے درختوں پر قبل از وقت شگوفے پھوٹ پڑے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر: وادی کشمیر اس وقت غیر معمولی موسمی صورتحال سے دوچار ہے جہاں فروری کے وسط میں ہی بادام کے پیڑوں پر شگوفے پھوٹنے لگے ہیں، جس نے باغ مالکان اور ماہرین کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس قدر قبل از وقت شگوفے پھوٹنا موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ کا براہِ راست نتیجہ ہے، جس کے مستقبل میں سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ماہرِ موسمیات فیضان عارف کینگ نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس وادی میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور یہی غیر معمولی اضافہ پھل دار درختوں کی قبل از وقت نشوونما کا سبب بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور اس کا اثر سیدھے طور پر ہاٹی کلچر اور اگریکلچر دونوں شعبوں پر پڑ سکتا ہے۔
کینگ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ فروری میں شگوفے پھوٹے ہوں، مگر اس بار گرم موسم کی شدت اور تسلسل نے صورتحال کو زیادہ سنگین بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری اس سال ریکارڈ حد تک گرم ہے اور آنے والے دنوں میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پھلوں کی پیداوار کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر مارچ میں کوئی فعال مغربی ڈسٹربنس وادی میں داخل ہوتا ہے تو پھل دار درختوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ’مارچ میں بارش ہوئی تو پھل نکلنے کا امکان کم ہو جائے گا، کیونکہ قبل از وقت پھوٹے شگوفے نمی اور سردی برداشت نہیں کر پائیں گے۔‘
فیضان عارف نے مزید بتایا کہ اگر مارچ میں بارش نہ ہوئی تو ہاٹی کلچر شعبہ کسی حد تک محفوظ رہ سکتا ہے، تاہم زرعی شعبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق گرمی بڑھنے کی صورت میں پانی کی دستیابی کم ہو سکتی ہے جس کا براہِ راست اثر دھان کی پنیری پر پڑے گا۔ پانی کی کمی کے باعث دھان کی بارانی زمینیں فوراً متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ماہر نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ درجہ حرارت کا سلسلہ اسی طرح برقرار رہا تو نہ صرف باغات بلکہ فصلیں بھی متاثر ہوں گی، جبکہ گرمیوں میں پینے کے پانی کی قلت بھی درپیش ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق رواں ماہ کے آخر اور مارچ کے آغاز میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ وادی کے قدرتی موسمی چکر کے لیے سنگین چیلنج بن سکتا ہے۔
باغ مالکان نے بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قبل از وقت شگوفے آنے سے پھل کی پیداوار براہ راست متاثر ہوتی ہے، اور اگر موسم میں اچانک تبدیلی آ جائے تو پورا سال کی محنت ضائع ہو سکتی ہے۔
غیر معمولی موسمی صورتحال نے ایک بار پھر وادی میں گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کو نمایاں کیا ہے، اور ماہرین اس سلسلے میں فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’عمرعبداللہ حکومت نے ۲۴ہزار نوکریاں آؤٹ سورس کیں ‘

Next Post

’۳۷۰کی منسوخی کے بعد ایک بھی گولی چلانی پڑی اور نہ سنگباری کا کوئی واقعہ پیش آیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’۳۷۰کی منسوخی کے بعد ایک بھی گولی چلانی پڑی اور نہ سنگباری کا کوئی واقعہ پیش آیا‘

’۳۷۰کی منسوخی کے بعد ایک بھی گولی چلانی پڑی اور نہ سنگباری کا کوئی واقعہ پیش آیا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.