جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’۳۷۰کی منسوخی کے بعد ایک بھی گولی چلانی پڑی اور نہ سنگباری کا کوئی واقعہ پیش آیا‘

 جموں و کشمیر میں سنگباری کے واقعات صفر تک آ چکے ہیں، صنعتیں آ رہی ہیں اور ترقی ہو رہی ہے‘اس میں سی آر پی ایف کا اہم رول ہے :شاہ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’۳۷۰کی منسوخی کے بعد ایک بھی گولی چلانی پڑی اور نہ سنگباری کا کوئی واقعہ پیش آیا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ ‘امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ آئین کے آرٹیکل۳۷۰کی دفعات کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں ایک بھی گولی چلانے کی ضرورت پیش نہیں آئی اور اس کو یقینی بنانے میں سی آر پی ایف نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔
گوہاٹی میں سی آر پی ایف کے۸۷ویں یومِ تاسیس پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے‘ جو پہلی بار شمال مشرق میں منعقد ہوئی، شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فورس نے اہم کردار ادا کیا جہاں سنگباری کے واقعات صفر تک آ چکے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سنگباری کے واقعات صفر تک آ چکے ہیں، صنعتیں آ رہی ہیں اور ترقی ہو رہی ہے، جس کا سہرا سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور خاص طور پر جموں و کشمیر پولیس کی بڑی خدمات کو جاتا ہے۔
شاہ نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں امن قائم کرنے میں بھی سی آر پی ایف نے بڑا کردار ادا کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ چاہے امرناتھ یاترا ہو یا مہا کمبھ، ملک کے ثقافتی پروگراموں کی سلامتی اور کامیابی کو یقینی بنانے میں بھی اس فورس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شمال مشرق میں۷۰۰سی آر پی ایف اہلکار، نکسل متاثرہ علاقوں میں۷۸۰اور جموں و کشمیر میں۵۴۰اہلکار شہید ہوئے۔
شاہ نے کہا’’ان قربانیوں کے بغیر آج ان تینوں ہاٹ اسپاٹس‘جموںکشمیر‘شمال مشرق اور نکسلواد سے متاثرہ علاقے‘ کو ترقی کی راہ پر لانا ممکن نہ ہوتا۔ اگر میں آسام کی بات کروں تو۷۹جوانوں نے آسام میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی بہترین خدمات انجام دیں‘‘۔
اس فورس کی پہلی بٹالین۱۹۳۹میں برطانوی دور حکومت میں کراؤن ریپریزنٹیٹو پولیس (سی آر پی) کے طور پر قائم کی گئی تھی۔آزادی کے بعد۱۹۴۹میں اسے بھارت کے پہلے وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے نام سے دوبارہ منسوب کیا۔ (ایجنسیاں)
وزیر داخلہ نے کہا کہ فرض شناسی اور قربانیوں کے اسی جذبے کی بدولت سی آر پی ایف کے جوانوں نے متعدد مواقع پر ملک کا تحفظ کیا ہے۔
شاہ نے کہا’’گیارہ بارہ سال پہلے ملک کے تین بڑے ہاٹ اسپاٹس جموں و کشمیر، بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ علاقے اور شمال مشرق داخلی سلامتی کے لیے ناسور بن چکے تھے۔ آج تینوں مقامات پر امن قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ان تینوں ہاٹ اسپاٹس پر کبھی بم دھماکے، گولیاں، بند، ناکہ بندی اور تباہی عام بات تھی، مگر آج تینوں خطے ترقی کے انجن بن چکے ہیں جو پورے ملک کی پیش رفت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فورس نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنایا اور۲۰۰۵میں شری رام جنم بھومی پر حملے کو بھی ناکام کیا۔انہوں نے دوبارہ بتایا کہ شمال مشرق میں۷۰۰، نکسل علاقوں میں۷۸۰؍اور جموں و کشمیر میں۵۴۰سی آر پی ایف اہلکار شہید ہوئے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی مقررہ ڈیڈ لائن۳۱مارچ تک ملک سے نکسل ازم کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نکسل ازم ملک کی۱۲ ریاستوں اور بے شمار اضلاع تک پھیل چکا تھا، اور جب مرکز نے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا تو سی آر پی ایف اور کوبرا فورس کے اہلکاروں نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اتنا بڑا، پیچیدہ اور مشکل کام صرف تین سال میں مکمل کیا گیا۔انہوں نے زور دے کر کہا، ’’سی آر پی ایف اہلکاروں کی بدولت ہم پورے اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ۳۱مارچ۲۰۲۶تک ملک مکمل طور پر نکسل ازم سے آزاد ہو جائے گا‘‘۔
چھتیس گڑھ،تلنگانہ سرحد پر کرریگوٹا پہاڑیوں میں آپریشن بلیک فاریسٹ کی تعریف کرتے ہوئے، جس میں اپریل،مئی۲۰۲۵کے دوران۳۱نکسل مارے گئے، شاہ نے کہا کہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے۴۵ڈگری سیلسیس کی جھلسا دینے والی گرمی میں، انتہائی دشوار جغرافیائی حالات میں۲۱دن تک آپریشن جاری رکھا اور نکسلوں کے مضبوط گڑھ کو ختم کر دیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے جوان ان۲۱ دنوں کے دوران ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے اور بالآخر نکسلوں کے اسٹریٹجک اڈے کو تباہ کر دیا۔شاہ نے کہا کہ سی آر پی ایف اور کوبرا فورس نے ملک کو ’سرخ دہشت‘سے آزاد کرانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہفتہ کو۱۴سی آر پی ایف جوانوں کو پولیس میڈل برائے شجاعت سے نوازا گیا، پانچ کو صدر پولیس میڈل برائے امتیازی خدمات دیا گیا اور فورس کی پانچ بٹالینوں کو شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بادام کے درختوں پر قبل از وقت شگوفے پھوٹ پڑے

Next Post

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.