ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سری نگر اور جموں میں ٹریفک جام سنگین مسئلہ، حکومت کا شہریوں کے لئے بڑے اقدامات کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سری نگر اور جموں میں ٹریفک جام سنگین مسئلہ، حکومت کا شہریوں کے لئے بڑے اقدامات کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

جموں:سری نگر اور جموں میں مسلسل ٹریفک جام، بڑھتی ہوئی بھیڑ، ناکافی پارکنگ اور مسدود راستوں کے باعث عوامی مشکلات میں شدید اضافہ ہونے پر اسمبلی میں اُٹھائے گئے سوال کے جواب میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ دونوں شہروں میں ٹریفک جام ایک بڑا عوامی مسئلہ بن چکا ہے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے متعدد بڑے اقدامات مختلف محکموں کے ذریعے عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
حکومت نے بتایا کہ سری نگر میں اس وقت۶۱ مقامات پر ٹریفک سگنل مکمل طور پر فعال کیے جا چکے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی پر مبنی انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ٹریفک کی ریئل ٹائم نگرانی اور خلاف ورزیوں کی ریکارڈنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ۲۳۲۲ آف اسٹریٹ اور۱۸۰۴آن اسٹریٹ پارکنگ سلاٹس کام کر رہے ہیں۔
حکومت نے کہا کہ شہر کی بھیڑ کم کرنے کے لیے بنائے گئے ڈی پی آرز اس وقت ملٹی ڈسپلنری کمیٹی کے زیرِ غور ہیں۔
جموں میں بھی حکومت نے ٹریفک نظام میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔ شہر میں آئی ٹی قائم کرکے ٹریفک کی خودکار نگرانی شروع کی گئی ہے۔ جموں میں ملٹی لیول کار پارکنگ کے تحت بڑے پارکنگ کمپلیکس فعال کیے گئے ہیں۔
ٹریفک جام کی بنیادی وجوہات جیسے تجاوزات، ناکافی پارکنگ، پرانے سڑک ڈیزائن، متبادل راستوں کی عدم موجودگی اور بڑھتا ہوا وہیکل لوڈ کے بارے میں حکومت نے اعتراف کیا کہ یہ تمام عوامل صورتحال کو مزید پیچیدہ بناتے ہیں۔
اس کے حل کے طور پر سرینگر اور جموں کیلئے ایک ایک سوالیکٹرک بسوں پر مشتمل بیڑا پی ایم ای بس سیوا کے تحت شامل کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے، جس سے نجی گاڑیوں پر انحصار کم ہونے کی امید ہے۔
جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ اور میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے نئے پانچ ملٹی لیول پارکنگ پروجیکٹس بھی تجویز کیے گئے ہیں جن میں جیول، ایس ایم جی ایس، مبارک منڈی، پریڈ اور چندر باغ شامل ہیں جن کی مجموعی گنجائش۱۰۵۰گاڑیاں ہوگی۔
البتہ سرکار نے واضح کیا کہ نور باغ سے صورہ اور پھر نالہ مار کے ذریعے ایم اے روڈ تک مجوزہ فلائی اوور یا متبادل سڑک کی تعمیر اس وقت حکومتی منصوبوں میں شامل نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رمضان المبارک کے پہلے جمعے پر وادی میں نورانی فضاء، حضرت بل اور جامع مسجد میں لاکھوں کا روح پرور اجتماع

Next Post

سری نگر میں۲۰۲۴۔۲۵میں 5 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ: سرکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘
اہم ترین

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

2026-06-06
’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘
اہم ترین

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

2026-06-06
سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط
اہم ترین

سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

2026-06-06
’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘

2026-06-06
اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی
اہم ترین

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

2026-06-06
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

بھدرواہ اور شوپیاں میں دو  الگ سڑک حادثات‘۱۰ ؍افراد زخمی

2026-06-06
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

لال بازار میں خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی، تحقیقات جاری

2026-06-06
 اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
اہم ترین

انڈیا اتحاد کے۸جون کے اجلاس  میں شرکت کریں گے:فاروق

2026-06-06
Next Post
سری نگر میں۲۰۲۴۔۲۵میں 5 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ: سرکار

سری نگر میں۲۰۲۴۔۲۵میں 5 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ: سرکار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.