منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مکیش امبانی کا وعدہ، کم لاگت پر جیو اے آئی خدمات فراہم کرے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-20
in قومی خبریں
A A
دیوالی سے شروع ہوجائےگی جیو کی 5 جی سروس: مکیش امبانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 19 فروری (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے جمعرات کے روز جیو نیٹ ورک کے ذریعے کم لاگت پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) خدمات فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ کمپنی اس میں سات برسوں کے دوران 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی مسٹر امبانی نے یہاں بھارت منڈپم میں انڈیا اے آئی امپیکٹ کانفرنس میں اعلان کیا کہ جس طرح گروپ کی ٹیلی کام کمپنی جیو نے ملک میں ڈیٹا سستا کیا، اسی طرح اب اے آئی کو بھی عام ہندوستانی تک سستی شرحوں پر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ذہانت کرائے پر نہیں لے سکتا اور جیو ملک کو انٹرنیٹ دور کے بعد اب انٹیلی جنس دور سے جوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیو اور ریلائنس انڈسٹریز آئندہ سات برسوں میں اس سمت میں 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی۔
یہ سرمایہ کاری ملک میں مضبوط اے آئی ڈھانچہ قائم کرنے اور آنے والی دہائیوں کے لیے معاشی مضبوطی یقینی بنانے کے مقصد سے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیو اپنے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں ایسی کمپیوٹ صلاحیت فراہم کرے گا، جس سے اے آئی خدمات کم لاگت اور تیز رفتار سے لوگوں، دکانوں، اسکولوں، اسپتالوں اور کھیتوں تک پہنچ سکیں۔ جیو اے آئی ہندوستانی زبانوں میں کام کرے گا، تاکہ کسان، نوجوان، طلبہ اور چھوٹے کاروباری اپنی زبان میں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
تعلیم کے لیے جیو شکشا اے آئی، صحت کے لیے جیو آروگیہ اے آئی، زراعت کے لیے جیو کرشی اور عام استعمال کے لیے جیو ہندوستان آئی کیو جیسے پلیٹ فارم پیش کیے جائیں گے، جو مقامی زبانوں میں اے آئی پر مبنی مدد فراہم کریں گے۔ مسٹر امبانی نے بتایا کہ کمپنی گجرات کے جام نگر میں مرحلہ وار ملٹی گیگاواٹ اے آئی ریڈی ڈیٹا سینٹر پارک تیار کر رہی ہے۔ اس سال کے آخر تک 120 میگاواٹ صلاحیت شروع کرنے کا ہدف ہے، جسے آگے گیگاواٹ سطح تک بڑھایا جائے گا۔ یہ مکمل طور پر سبز توانائی پر مبنی ہوگا۔ اے آئی سے متعلق جاری خدشات پر انہوں نے کہا کہ اے آئی ملازمتیں نہیں چھینے گا بلکہ اعلیٰ مہارت والے کاموں میں نئے مواقع پیدا کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی اور بی جے پی سچ سے بہت ڈرتے ہیں: کانگریس

Next Post

مصنوعی ذہانت کا مستقبل چند ممالک کے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے: انتونیو گوتریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
مصنوعی ذہانت کا مستقبل چند ممالک کے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے: انتونیو گوتریس

مصنوعی ذہانت کا مستقبل چند ممالک کے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے: انتونیو گوتریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.