ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم:سنگھ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم:سنگھ 

Oplus_154337280

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر: پلوامہ دہشت گرد حملے کی ساتویں برسی کے موقع پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جی پی سنگھ نے ہفتے کے روز کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔
سنگھ نے ہفتے کے روز۱۴فروری۲۰۱۹کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں جیش محمد سے وابستہ ایک خود کش بمبار کے سی آر پی ایف کی کانوائے کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس واقعے میں۴۰اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
لیتہ پورہ میں واقع شہدا میموریل پر گلہائے عقیدت پھول چڑھانے کے بعد موصوف ڈی جی نے میڈیا کوبتایا’’سی آر پی ایف اور اس کی فیملی ویلفئر آرگنائزیشن شہدا کے خاندانوں کو ہر ممکن مدد کے لئے پوری طرح پر عزم ‘‘۔
سنگھ نے کہا’’ہر خاندان کو۲کروڑ ۵۲ لاکھ سے۳کروڑ روپے تک مالی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ۱۹ خاندانوں کو دیگر مقامی حکومتوں کے تعاون سے زمین فراہم کی گئی ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’شہدا کے بچوں کی تعلیم اور ہمدردانہ بنیادوں پر ملازمتوں کے ذریعے معاونت کی جا رہی ہے‘‘۔ سنگھ نے کہا کہ فورس نے’’بریو فیملی ایپ‘‘ کا آغاز کیا ہے تاکہ خاندان روز مرہ کے مسائل اٹھا سکیں اور سی آر پی ایف ویلفئر ڈائریکٹوریٹ سے رابطے میں رہیں۔
سنگھ نے کہا کہ آرگنائزیشن بعد کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے بھی مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
سی آر پی ایف کے ڈی جی کا کہناتھا’’سی آر پی ایف کی جانب سے میں تمام خاندانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سی آر پی ایف ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے‘‘۔
لیتہ پورہ میں منعقدہ تقریب میں پھول چڑھانے کی پریڈ، گارڈ آف آنر کے علاوہ شہدا کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ سی آر پی ایف نے خراج عقیدت کے طور پر سالانہ روایت کے مطابق خون کے عطیے کا کیمپ بھی منعقد کیا جس میں افسروں اور جوانوں نے رضاکارانہ طور پر سو سے زیادہ یونٹ خون عطیہ کیا جو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر کو فراہم کیا گیا۔
اس تقریب کے موقع پر فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا کشمیر میں سیکورٹی فریم ورک کا جائزہ 

Next Post

۲۴فروری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
۲۴فروری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

۲۴فروری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.