جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان نے سوشل میڈیا پر گرفت مضبوط کر دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-12
in قومی خبریں
A A
ہندوستانی صارفین سوشل میڈیا پر۳گھنٹے سے زیادہ گزارتے ہیں‘ گیمنگ پرروزانہ۴۶ منٹ : رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی)

ہندوستانی حکومت نے اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021 میں ترمیم کی ہے جس کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو غیر قانونی، گمراہ کن، مشتبہ یا خلافِ قانون مواد قرار دیئے جانے کے محض 3 گھنٹے کے اندر اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانا ہوگا۔

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

یہ تبدیلیاں 2021 کے آئی ٹی قواعد میں ترمیم کے تحت کی گئی ہیں جو پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان تنازع کا باعث بن چکے ہیں۔

مرکزی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیئری گائیڈلائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز 2021 میں وسیع تر ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مصنوعی اور اے آئی سے تیار کردہ مواد کے ضابطے مزید سخت ہو گئے ہیں۔ وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئی ٹی ایکٹ 2000 کی دفعہ 87 کے تحت یہ ترامیم جاری کی ہیں جو 20 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

نئے قواعد کے تحت انٹرمیڈیئریز یعنی ثالثی پلیٹ فارمز کو خودکار اور تکنیکی حفاظتی اقدامات نافذ کرنا ہوں گے تاکہ ایسے مصنوعی مواد کی تخلیق یا ترسیل روکی جا سکے جو موجودہ قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ اس میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد، بغیر رضامندی کی نجی تصاویر، فحاشی، جعل سازی، جھوٹے الیکٹرانک ریکارڈز اور دھماکہ خیز مواد، اسلحہ یا گولہ بارود سے متعلق مواد شامل ہیں۔ ایسے مصنوعی مواد پر خاص پابندی ہے جو افراد یا واقعات کو دھوکہ دہی کے انداز میں غلط طور پر پیش کرے۔

نئے قوانین میں اے آئی سے بنے مواد کو واضح طور پر لیبل کرنے کا تقاضا بھی شامل ہے یعنی ایسی ویڈیوز، آڈیو یا تصاویر جنھیں کمپیوٹر یا کسی الگورتھم کی مدد سے تیار کیا گیا ہو انھیں صاف طور پر مخصوص نشانات کے ساتھ دکھانا ہوگا۔ ان مخصوص نشانات سے نشاندہی ہوگی یہ ویڈیو آرٹی فیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ہے جس سے جعلی ویڈیوز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

غور طلب ہے کہ ترامیم کے تحت ردعمل کا وقت بھی نمایاں طور پر کم کر دیا گیا ہے۔ قانونی احکامات کے تحت مواد ہٹانے یا اس تک رسائی روکنے کا عمل اب تین گھنٹوں میں مکمل کرنا ہوگا جبکہ پہلے یہ مدت 36 گھنٹے تھی۔ شکایات کے ازالے کی مدت بھی کم کر دی گئی ہے ابتدائی جواب 15 دن سے کم کر کے 7 دن کر دیا گیا ہے جبکہ بعض مواد ہٹانے کی ذمہ داری صرف دو گھنٹوں تک محدود کر دی گئی ہے۔

قواعد میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر انٹرمیڈیئریز مناسب احتیاطی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے غیر قانونی یا مصنوعی مواد کو ہٹاتے یا اس تک رسائی روکتے ہیں، چاہے خودکار آلات کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو، تو اسے آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 79 کے تحت محفوظ پناہ (سیف ہاربر) کے تحفظ کی خلاف ورزی نہیں سمجھا جائے گا۔

علاوہ ازیں ایسے مواد پر خودکار ٹولز کے ذریعے جانچ کرنا اور گمراہ کن یا غیر قانونی اے آئی مواد پر قابو پانا اب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہوگی۔ اگر حکومت، پولیس یا عدالت کسی خاص پوسٹ یا مواد کو غیر قانونی یا خلافِ قانون قرار دیتی ہے تو اس سوشل پلیٹ فارم کو صرف 3 گھنٹے میں اسے ہٹانا لازم ہوگا۔ یاد رہے کہ پہلے یہ مدت 36 گھنٹے تھی جس میں پلیٹ فارم کو وقت ملتا تھا مگر اب یہ مدت مزید کم کردی گئی ہے۔

ہندوستانی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات غلط اطلاعات، گمراہ کن مواد، جنسی استحصال یا نقصان دہ اے آئی مواد کو روکنے کے لیے ضروری ہیں۔ اس سے عوام خاص طور پر نوجوانوں کو نقصان پہنچانے والے ڈیپ فیک، فیک وائرل ویڈیوز، جھوٹے الزامات یا غلط دستاویزات کی تشہیر کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آٹھ معطل ارکانِ پارلیمنٹ کی بحالی کے لیے اپوزیشن کا واک آؤٹ

Next Post

’غیر پارلیمانی ‘ زبان؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

’غیر پارلیمانی ‘ زبان؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.