ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزارت داخلہ کی طرف سے پہلی بار سرکاری تقریبات میں ‘وندے ماترم’ گانے کا پروٹوکول جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مرکزنے میر واعظ کی قیادت والی اے اے سی پر پابندی عائد کردی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے رسمی تقریبات میں قومی گیت وندے ماترم گائے جانے کے بارے میں پہلی بار باضابطہ پروٹول جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسے سرکاری تقریبات کے دوران مکمل طور پر پیش کیا جانا چاہئے۔
۲۸ جنوری کو جاری کردہ ایڈوائزری میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جب قومی گیت وندے ماترم اور قومی ترانہ جن گن من دونوں ایک ساتھ پیش کیے جائیں، تو پہلے قومی گیت کو پیش کیا جانا چاہیے۔
ہدایات کے مطابق، بنکم چندر چٹوپادھیائے کی تحریر کردہ وندے ماترم کے تمام چھ بند کو ترانے سے پہلے مکمل طور پر گایا جائے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ پروٹوکول کا مقصد سرکاری تقریبات میں قومی گیت کو گانے کے طریقوں میں یکسانیت لانا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ قومی نغمہ گانے کی مکمل سرکاری پیشکش کا دورانیہ تقریباً تین منٹ اور دس سیکنڈ ہے۔
پروٹوکول کے تحت، وندے ماترم کا سرکاری ورژن اہم ریاستی اور رسمی تقریبات میں گایا جانا ہے۔ ان میں شہری رسمی تقریبات، رسمی ریاستی تقریبات میں صدرجمہوریہ کی آمد اور روانگی، اور قوم سے صدارتی خطاب کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے سے فوراً پہلے اور بعد کے مواقع شامل ہیں۔ اسی طرح کا اہتمام گورنروں یا لیفٹیننٹ گورنروں کی شرکت والی رسمی تقاریب کے ساتھ ساتھ قومی پرچم کو پریڈ میں لائے جاتے وقت کیا جانا ہے۔ مرکزی حکومت مخصوص احکامات کے ذریعے دوسرے مواقع پر بھی اس کے گانے کی اجازت دے سکتا ہے۔
پروٹوکول میں مزید رسمی طریقہ کار کی بھی وضاحت کی گئی ہے جب قومی نغمہ کو کسی بینڈ کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے۔ ڈھول بجا کر سامعین کو متنبہ کیا جاتا ہے۔ ڈرم رول کو ایک مقررہ پیٹرن پر بجانا ہے اور نغمہ گانا شروع ہونے سے پہلے بند کرنا ہے۔
وزارت داخلہ نے بڑے پیمانے پر قومی گیت گانے کے بھی اصول وضع کیے ہیں۔ یہ پریڈ کے علاوہ ثقافتی یا رسمی تقریبات میں قومی پرچم لہرانے کے دوران اجتماعی طور پر گایا جا سکتا ہے، جس میں صوتی آلات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مخصوص ہدایات کے مطابق صدر کی شرکت والے عوامی تقریبات میں، نیز اہم مواقع پر یونین یا ریاستی وزراء کی شرکت کے پروگراموں میں قومی نغمہ کو اجتماعی شکل میں گانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
طلبہ میں قومی ترانے اور قومی پرچم کے احترام کو فروغ دینے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو دن کے آغاز میں قومی گیت کو اجتماعی طور پر گانے کو شامل کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
ہدایات کے مطابق، جب بھی قومی گیت کا آفیشل ورژن گایا جائے تو سامعین سے احترام میں کھڑے ہونے کی توقع کی جاتی ہے، سوائے اس وقت کے جب یہ اخباری نشریہ یا دستاویزی فلم کا حصہ ہو، جہاں کھڑے ہونے سے کام کاج میں خلل پڑ سکتا ہے۔ وزارت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جب ایک ہی تقریب میں قومی گیت اور قومی ترانہ دونوں کو گانا مطلوب ہوتو پہلے وندے ماترم کو پیش کیا جانا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہسنیل شرما کا اسپیکر پر جانبداری کا الزام

Next Post

عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی ایوان کو سیاسی میدان بنا رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری

عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی ایوان کو سیاسی میدان بنا رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.