بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی ایوان کو سیاسی میدان بنا رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جموں:جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بعض لیڈران کے بیانات کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے رہنما سنیل شرما نے پیر پنچال خطے اور اُن کی ذاتی حیثیت کے بارے میں غیر مہذب زبان استعمال کی، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر لیڈر آف اپوزیشن ہی اس طرح کے الفاظ استعمال کرتے ہیں تو پھر بی جے پی سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ایوان میں کسی بھی طرح کی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ بی جے پی کی جانب سے پیش کیے جارہے اعتراضات بنیاد سے عاری اور سمجھ سے بالاتر ہیں۔
چودھری نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کوئی حقیقی مدعا نہیں، اسی لیے وہ غیر ضروری تنازعات کھڑے کرکے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایوان عوامی مسائل اجاگر کرنے کی جگہ ہے، نہ کہ سیاسی الزام تراشیوں کا میدان۔
نائب وزیر اعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ چند مخصوص صحافی ایوان کے آس پاس غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اپنی موجودگی کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ صحافی یہاں پورا دن چائے پیتے ہیں، ان کا مقصد صحافت نہیں بلکہ بلیک میلنگ ہے اور وہ خود پیرول پر ہیں۔
چودھری نے صحافت کی آڑ میں منفی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد نہ صرف صحافتی وقار کو مجروح کر رہے ہیں بلکہ ایوان میں غیر ضروری ماحول پیدا کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہاں بکواس کرنے آتے ہیں۔ ان سے پوچھیں کہ جموں کے مسائل کیا ہیں؟ ماتا ویشنو دیوی کا اتنا بڑا مسئلہ ہے لیکن وہ اس پر بولنے کی بجائے بے بنیاد خبریں اور ذاتی مفادات کے لیے خبریں چلاتے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے مزید الزام لگایا کہ چند نام نہاد صحافی لوگوں سے پیسے وصول کر نیوز چلاتے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ ان کے پیچھے کون لوگ سرگرم ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے ڈرنے والے نہیں۔
سریندر چودھری نے پیشہ ورانہ اور ذمہ دار میڈیا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان صحافیوں کا احترام کرتی ہے جو سیکولر نظریات، دیانت اور وطن کی مضبوطی و بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مثبت اور ذمہ دار صحافت ریاست کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، مگر چند عناصر کے رویّے سے پورا شعبہ بدنام نہیں ہونا چاہیے۔
نائب وزیر اعلیٰ کے اس بیان کے بعد سیاسی اور صحافتی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں حکومت اس مسئلے پر مزید وضاحت پیش کرے گی۔
چودھری نے مزید کہا کہ ماتا ویشنو دیوی یاترا کے انتظامات اور وہاں درپیش مسائل ایک بڑا مدعا ہے، لیکن بی جے پی اس پر سنجیدگی سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ ان کے مطابق حزبِ اختلاف کو عوامی مفاد کے موضوعات کو اٹھانا چاہیے، مگر وہ غیر متعلقہ مباحثے چھیڑ کر ایوان کا قیمتی وقت ضائع کر رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزارت داخلہ کی طرف سے پہلی بار سرکاری تقریبات میں ‘وندے ماترم’ گانے کا پروٹوکول جاری

Next Post

’انڈیا:اے آئی امپیکٹ سمٹ‘:ہندوستان مصنوعی ذہانت کی نئی عالمی طاقت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
’انڈیا:اے آئی امپیکٹ سمٹ‘:ہندوستان مصنوعی ذہانت کی نئی عالمی طاقت

’انڈیا:اے آئی امپیکٹ سمٹ‘:ہندوستان مصنوعی ذہانت کی نئی عالمی طاقت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.