ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 پانی جمع ہونے کا مسئلہ‘متعدد این او سی نہ ملنے پر کئی پروجیکٹ زیر التوا  

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 پانی جمع ہونے کا مسئلہ‘متعدد این او سی نہ ملنے پر کئی پروجیکٹ زیر التوا  
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

ایجنسیز
جموں؍۱۱فروری
    جموں کشمیر اسمبلی میں ایک تحریری جواب میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ سری نگر کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسائل بدستور برقرار ہیں حالاں کہ شہر کو اسمارٹ سٹی کے طور پر نامزد کیا جا چکا ہے۔
     سرکاری جواب میں واضح کیا گیا کہ بھاری بارش کے وقت متعدد مقامات پر ڈرینیج اوور فلو ہو جاتا ہے، جس کے سبب فوری طور پر موبائل ڈی واٹرنگ پمپ اور عملہ تعینات کرنا پڑتا ہے۔
    سرکار کے مطابق ٹی آر سی، گول مارکیٹ، فروٹ منڈی، ایچ ایم ٹی، پالپورہ، گنڈ حسن بٹ، عمرآباد سمیت کئی علاقوں میں نکاسیٔ آب کی رکاوٹیں پانی جمع ہونے کی بڑی وجہ ہیں، جنہیں دستی مشقت اور پمپنگ کے ذریعے وقتی طور پر حل کیا جاتا ہے۔
    حکومت نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت سرینگر، حیدرپورہ، زینکوٹ اور لاوے پورہ علاقوں میں مختلف اسٹورم ڈرینیج پروجیکٹس تجویز کیے گئے تھے، تاہم ان میں سے متعدد منصوبے متعلقہ محکموں سے این او سی نہ ملنے کے سبب آگے نہیں بڑھ سکے۔
    محکمہ نے بتایا کہ مول چند علاقے کے منصوبوں کے لیے مطلوبہ این او سی محکمہ فلڈ کنٹرول نے مسترد کر دی ہے، جس کی وجہ سے کام شروع نہیں ہو پایا۔ اسی طرح عمرآباد اور شانتی نگر کے منصوبوں کے لیے بیکن سمیت دیگر محکموں سے چار اہم این او سی اب تک زیر التوا ہیں۔
    زینہ کوٹ کے حوالے سے سرکاری جواب میں کہا گیا کہ ہوکرسر وائلڈ لائف اتھارٹی نے وہاں پر ڈرینیج پانی کی نکاسی کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے کیوں کہ علاقہ ماحولیات کے لحاظ سے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بغیر متبادل راستہ دستیاب نہیں، جس کے سبب فائل کبھی سرفہرست ہی نہیں ہو پاتی۔
    مزید برآں، محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے بھی ایک اہم پروجیکٹ کی این او سی تاحال زیر التوا ہے، جس کی وجہ سے کام شروع کرنے میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سول سکریٹریٹ جموں کے باہر ڈیلی ویجروں کا احتجاج

Next Post

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہسنیل شرما کا اسپیکر پر جانبداری کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
خصوصی درجہ کی قرار داد:بی جے پی نے فرضی اسمبلی منعقد کی

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہسنیل شرما کا اسپیکر پر جانبداری کا الزام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.