جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پائین شہر میں۲۴گھنٹوں میں دو بڑے آتشزدگی کے واقعات

۲۲مکانا ت خاکستر /آگ بھجانے کے بنیادی ڈھانچے میں کمی پر لوگوں کو تشویش 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پائین شہر میں۲۴گھنٹوں میں دو بڑے آتشزدگی کے واقعات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر: پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے سید پورہ نوہٹہ میں درمیانی شب پیش آنے والی ایک تباہ کن آتشزدگی نے پوری بستی کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا، جس میں ایک درجن کے قریب مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گئے۔
گزشتہ۲۴گھنٹوں کے دوران شہر میں پیش آئے دو الگ الگ آگ کے واقعات میں مجموعی طور پر۲۲مکانات جل کر راکھ ہو گئے، جب کہ شہریوں نے فائر پوائنٹس میں پانی دستیاب نہ ہونے کو اس تباہی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔
علاقہ سید پورہ نوہٹہ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ درمیانی شب اچانک ایک رہائشی مکان سے آگ بھڑکی، جو لمحوں میں گنجان بستی میں پھیل گئی۔
رہائشی غلام نبی شاہ نے بتایا’’ہم نے فائر پوائنٹ پر دوڑ لگائی، لیکن وہاں پانی موجود ہی نہیں تھا۔ اگر شروع میں ہی پانی مل جاتا تو آدھی بستی کو بچایا جا سکتا تھا۔‘‘
ایک اور مقامی شخص آفاق احمد نے کہا کہ ’آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر ٹینڈروں کا پانی بھی چند منٹوں میں ختم ہو گیا۔ جب پانی ہی نہ ہو تو فائر مین کیا کر سکتے ہیں؟‘
مکینوں کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے بھرپور کوشش کی، لیکن پانی نہ ہونے کے باعث کارروائی شدید متاثر ہوئی۔
آگ اس حد تک بڑھ چکی تھی کہ بعد میں جامع مسجد کے بڑے تالاب اور دریائے جہلم سے موٹر پمپ کے ذریعے پانی لایا گیا، جس کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، تاہم تب تک کئی گھر پوری طرح جل چکے تھے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار نے آگ بجھانے کے لیے متعدد فائر پوائنٹس تو قائم کیے، لیکن یہ پوائنٹس اکثر خشک رہتے ہیں اور عملی طور پر کسی کام کے نہیں۔ ایک بزرگ رہائشی عبدالرشید میر نے کہا کہ ’فائر پوائنٹ ہونا کافی نہیں، پانی ہونا ضروری ہے۔ جب پانی نہیں تو پوائنٹ پتھر کا ڈھانچہ ہی رہ جاتا ہے۔‘
دوسری جانب وادی کے معروف مذہبی رہنما میر واعظ کشمیر مولانا عمر فاروق نے شہر خاص میں بڑھتی آتشزدگی کی وارداتوں پر گہری تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ انجمن اوقاف جامع مسجد نے کئی بار سرکار سے تحریری طور پر درخواست کی کہ جامع مسجد کے نزدیک فائر اسٹیشن قائم کیا جائے، تاکہ گنجان آبادی میں آگ لگنے کی صورت میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے، لیکن حکومتی سطح پر اس مطالبے کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا۔
میر واعظ نے کہا کہ’کل رات سید پورہ میں آگ لگنے کے دوران فائر ٹینڈروں کا پانی ختم ہو گیا۔ اگر جامع مسجد کے تالاب میں پانی نہ ہوتا تو آج پوری بستی جل کر خاک ہو چکی ہوتی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دیتے ہیں، لیکن جب بنیادی سہولیات ہی میسر نہ ہوں تو وہ بھی بے بس ہو جاتے ہیں۔ میر واعظ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فائر پوائنٹس کو نہ صرف فعال کیا جائے، بلکہ جامع مسجد کے نزدیک مستقل فائر اسٹیشن قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں بڑے حادثات سے بچا جا سکے۔
ادھر شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ آتشزدگی کا خطرہ رکھنے والے گنجان علاقوں میں فائر پوائنٹس اور فوری رسپانس یونٹ مضبوط کیے جائیں، تاکہ انسانی جانوں اور املاک کو بچایا جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلورو سے اعلیٰ نسل کے بیلوں کی پہلی کھیپ ریل کے ذریعے کشمیر پہنچ گئی

Next Post

امسال کا بجٹ بھی معاشی اعتبار سے گزشتہ سال کی طرح ہی بنجر:سجاد لون

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
امسال کا بجٹ بھی معاشی اعتبار سے گزشتہ سال کی طرح ہی بنجر:سجاد لون

امسال کا بجٹ بھی معاشی اعتبار سے گزشتہ سال کی طرح ہی بنجر:سجاد لون

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.