جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۰۲۵میں جموں و کشمیر میں ایک کروڑ۷۸ لاکھ سیاح آئے

سکیورٹی واقعات اور قدرتی آفات کے باوجود سیاحت ہوئی:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۲۰۲۵میں جموں و کشمیر میں ایک کروڑ۷۸ لاکھ سیاح آئے

Tourists sit in the world famous Dal Lake in Srinagar Kashmir on Friday PHOTO BY BILAL BAHADUR

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

جموں: جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ سیاحت بدستور جموں و کشمیر کی معیشت کا ایک اہم ستون بنی ہوئی ہے، اور سکیورٹی سے متعلق واقعات اور قدرتی آفات کے باوجود سال۲۰۲۵میں یونین ٹیریٹری میں ایک کروڑ ۷۸لاکھ سیاحوں کی آمد درج کی گئی۔
بجٹ اجلاس کے افتتاحی دن قانون ساز اسمبلی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’سکیورٹی سے متعلق واقعات اور قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے چیلنجز کے باوجود، یونین ٹیریٹری میں۲۰۲۵کے دوران ایک کروڑ ۷۸لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی‘‘۔
سنہا نے سکیورٹی واقعات اور قدرتی آفات کا حوالہ دیتے ہوئے پہلگام حملے، آپریشن سندور اور گزشتہ برس کے سیلاب کا ذکر کیا۔
ایل جی نے کہا کہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سیاحت کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اکتوبر۲۰۲۵میں سیاحوں کے لیے پہلے کرائیزنتھیمم گارڈن، باغِ گلِ داؤد، کے افتتاح کو بھی اجاگر کیا، جس کا مقصد کشمیر کو سال بھر سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینا ہے۔
سنہا نے کہا’’پچاس سے زائد دلکش اقسام کے ساتھ یہ باغ کشمیر کو سال بھر سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے ہمارے مشن کا ایک اسٹریٹجک ستون ہے۔ جس طرح ٹیولپ گارڈن ہماری بہار کی شناخت ہے، اسی طرح باغِ گلِ داؤد خزاں کی نمایاں علامت بننے جا رہا ہے اور آف سیزن میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرے گا‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید بتایا کہ حکومت نے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات کیے ہیں، سیاحوں کے لیے سہولیات بہتر بنائی ہیں اور متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’جموں میں یاترا سیاحت، کشمیر میں ایڈونچر ٹورزم اور قبائلی و سرحدی علاقوں میں ایکو ٹورزم کی بحالی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ علاقائی سطح پر متوازن ترقی کو یقینی بنایا جا سکے‘‘۔
سنہا نے بتایا کہ حکومت عوامی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ذریعے ابھرتے ہوئے سیاحتی مقامات کی پائیدار ترقی کے لیے ایک بڑے منصوبے کے آغاز کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، تاکہ پورے یونین ٹیریٹری میں سیاحت کے دائرے کو وسعت دی جا سکے۔
توانائی کے شعبے میں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ اس شعبے میں ساختی تبدیلی آئی ہے، اور پکل دُل، کیرو، کوار اور رَتل سمیت بڑے پن بجلی منصوبے، جن کی مجموعی صلاحیت۳ہزار۱۴میگاواٹ ہے، زیرِ تکمیل ہیں۔
سنہا نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں تقسیم کے شعبے میں۵ہزار۷۰۸؍ایم وی اے اور ترسیل کے شعبے میں۴ہزار۲۳۹؍ایم وی اے صلاحیت کا اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا’’اسمارٹ پری پیڈ میٹروں کی تنصیب مشن موڈ میں جاری ہے، اب تک ۱۰لاکھ۴۴ہزار میٹر نصب کیے جا چکے ہیں اور۲۰۲۶۔۲۰۲۷ تک سو فیصد کوریج کا ہدف رکھا گیا ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ بجلی کے نقصانات میں۹فیصد کمی آئی ہے جبکہ آمدنی کی وصولی میں۱۶فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت سرکاری عمارتوں اور گھروں کو شمسی توانائی سے آراستہ کرنے سے قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو مزید تقویت ملی ہے، اور اب تک۶۷۰۰سے زائد سرکاری عمارتیں اور۱۶ہزار۸۰۰سے زیادہ گھر سولرائز کیے جا چکے ہیں۔
سنہا نے کشمیر تک ریل رابطے کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وادی اب ملک کے دیگر حصوں سے منسلک ہو چکی ہے، جس سے تجارت، سیاحت اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے لیے ایک مکمل ریلوے ڈویژن کی منظوری دی جا چکی ہے، جبکہ جموں تاوی ریلوے اسٹیشن کی توسیع اور جدید کاری کا کام جاری ہے۔
بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سڑک کے شعبے میں۶۱ہزار۵۲۸کروڑ روپے کی بے مثال سرمایہ کاری ہوئی ہے، جس میں ایکسپریس ویز، قومی شاہراہیں، رنگ روڈز اور سرنگیں شامل ہیں، جس سے رابطے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ سونمرگ ٹنل سمیت تین بڑی سرنگیں مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ آٹھ دیگر، جن میں اہم زوجیلا ٹنل بھی شامل ہے، تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ نارہ نل شوپیان،سورانکوٹ سڑک کو قومی شاہراہ قرار دیا گیا ہے تاکہ پیر پنجال خطے میں ہمہ موسمی رابطہ مضبوط ہو سکے۔
سنہا نے کہا کہ۲۰۲۵۔۲۶ کے لیے ۱۰ہزار۶۳۷کروڑ روپے مالیت کے۱۹نئے قومی شاہراہ منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں پیر کی گلی ٹنل، سادھنا ٹنل، لال چوک،پا رمپورہ فلائی اوور اور ماگام  فلائی اوور جیسے اہم منصوبے شامل ہیں، جن کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور شہری نقل و حرکت کو بہتر بنانا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگلے۳۶گھنٹوں کے دوران ہلکے برفباری‘بارشوںکا امکان

Next Post

سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی عدالت کے حکم کے خلاف بھارت کا دوٹوک مؤقف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی عدالت کے حکم کے خلاف بھارت کا دوٹوک مؤقف

سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی عدالت کے حکم کے خلاف بھارت کا دوٹوک مؤقف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.